ETV Bharat / state

Train Service Suspended ہلر ریلوے اسٹیشن پر پانی جمع، قاضی سے بانہال ریل سروس معطل - اننت ناگ میں پانی بھرنے سے ٹرین سروس متاثر

اننت ناگ ضلع کے ہلر ریلوے اسٹیشن پر بدھ کے روز پانی بھر جانے کے بعد انتظامیہ نے قاضی گنڈ اور بانہال سیکشن کے درمیان ریل سروس کو ممعطل کردیا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 19, 2023, 8:59 PM IST

ہلر ریلوے اسٹیشن پر پانی جمع ہونے سے قاضی سے بانہال ریل سروس معطل

اننت ناگ: جموں و کشمیر میں مسلسل بارشوں کی وجہ سے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے ہلر ریلوے اسٹیشن پر پانی بھر جانے کے بعد قاضی گنڈ اور بانہال سیکشن کے درمیان ریل سروس میں خلل پڑا ہے ۔ریلوے حکام کے مطابق مسلسل بارشوں کی وجہ سے ہلر ریلوے اسٹیشن پر کافی پانی جمع ہو گیا یے، جس سے ریلوے اسٹیشن پر سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، اسلئے مسافروں کی جان و مال کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے قاضی گنڈ اور بانہال کے درمیان ٹرین سروس کو احتیاطی اقدام کے طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موسمی صورتحال میں بہتری یا پانی کی نکاسی کے فوراً بعد ریل خدمات کو قاضی گنڈ اور بانہال کے درمیان دوبارہ بحال کر دیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں سے مسلسل بارشوں کی وجہ سے ہلر ریلوے اسٹیشن پر پانی جمع ہوگیا جس سے ٹرین سروس میں خلل پڑا۔ واضح رہے کہ وادی کشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مسلسل بارشیں ہونے سے عام زندگی متاثر ہوئی ہے، نشیبی علاقوں سڑکوں گلی کوچوں میں پانی جمع ہوگیا ہے، وہیں دریاؤں، ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے.. ادھر محکمہ موسمیات نے 22 اپریل تک موسم خراب رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

مزید پڑھیں: Kashmir Weather کشمیر میں سیلاب جیسی صورتحال نہیں ہے: محکمہ فلڈ کنٹرول

بتادیں کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سرینگر میں 15.9 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ قاضی گنڈ میں 39.0 ملی میٹر، پہلگام میں 41.0 ملی میٹر، گلمرگ میں 49.6 ملی میٹر، کپواڑہ میں 26.9 ملی میٹر، پلوامہ میں 20.0 ملی میٹر، شالیمار میں 20.0 ملی میٹر اور کوکرناگ میں 25.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.