ETV Bharat / state

ویری ناگ کی عوام سڑک کی خستہ حالی سے پریشان - verinag zig link road

ضلع اننت ناگ کے ویری ناگ سے زیگ تک سڑک پر جگہ جگہ گڈھے بن گئے ہیں جس سے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

VERINAG ZIG
VERINAG ZIG
author img

By

Published : Jun 11, 2020, 2:18 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے گنائی گنڈ اور گٹلی گنڈ، ویری ناگ علاقے میں سڑک کی خستہ حالی سے علاقے کے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ویری ناگ کی عوام سڑک کی خستہ حالی سے پریشان
جنوبی کشمیر میں ضلع اننت ناگ کے ویری ناگ سے زیگ علاقے کی رابطہ سڑک پر جگہ جگہ گڈھے بن گئے ہیں جس سے راہگیروں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ معمولی بارش کے ہوتے ہی سڑک پر کافی پانی جمع ہو جاتا ہے جو مکانوں اور دکانوں کے اندر داخل ہو جاتا ہے۔ کیچڑ اور گندہ پانی جمع ہونے کے سبب راہگیروں خاص کر بچوں، مریضوں اور بزرگوں کو چلنے میں کافی دشواریاں پیش آتی ہیں۔پریشان مقامی باشندوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ویری ناگ سے زیگ نیشنل ہاوئے کی سڑک انتظامیہ کی نظروں سے اوجھل ہو چکی ہے اگر چہ اس سڑک پر دو سال قبل مرمتی کا کام کیا گیا تھا لیکن سڑک پر اُور لوڑ گاڑیوں کے رش کی وجہ سے یہ سڑک خستہ حالی کا شکار ہو چکی ہے۔مقامی باشندوں کے مطابق سڑک پر آئے روز حادثات رونما ہونا معمول بن چکا ہے۔ متعدد اسکولوں کے لیے طلبہ کو مذکورہ سڑک سے ہی گزرنا پڑتا ہے۔ ان حالات میں گڈھوں میں جمع گندا پانی وبائی امراض پھوٹ پڑنے کا باعث بن سکتا ہے۔ مقامی باشندوں کے مطابق سڑک کی حالت اس قدر خستہ ہو چکی ہے کہ منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہوتا ہے۔ مریضوں خصوصاً حاملہ خواتین کو ہسپتال لے جانے میں شدید دشواریاں پیش آتی ہیں۔ جب ای ٹی وی بھارت نے اس سلسلہ میں اے ای ای آر اینڈ وی ڈورو سے رابطہ کیا تو انہوں نے سڑک کی خستہ حالی کو کے کر کہا کہ نیشنل ہائیوے کی طرف جانے والی اور لوڑ گاڑیوں کی رش کی وجہ سے یہ سڑک خستہ حالی کا شکار ہو رہی ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کی ہے کہ سڑک پر بہت جلدی مرمت کا کام شروع کیا جاۓ گا۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کہ انہوں نے کئی مرتبہ سڑک کی مرمت کا معاملہ متعلقہ محکمہ کی نوٹس میں لایا تاہم متعلقہ محکمہ نے ہمیشہ غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا۔ مقامی باشندوں نے انتظامیہ سے سڑک کی مرمت کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا تاکہ راہگیروں کو مزید مشکلات سے دوچار نہ ہونا پڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.