ETV Bharat / state

Unidentified dead body found in Pahalgam: پہلگام میں عدم شناخت لاش برآمد - پہلگام غیر مقامی کی لاش برآمد

جنوبی کشمیر کے معروف سیاحتی مقام پہلگام میں برآمد ہوئی غیر مقامی باشندے کی لاش کو جموں و کشمیر پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔

ا
ا
author img

By

Published : Jul 4, 2023, 12:32 PM IST

اننت ناگ (جموں و کشمیر) : ضلع اننت ناگ کے معروف سیاحتی مقام پہلگام میں منگل کی صبح ایک عدم شناخت غیر ریاستی باشندے کی لاش کو برآمد کیا گیا۔ دراصل منگل کی صبح کچھ لوگوں نے معروف سیاحتی مقام پہلگام کے بٹکوٹ علاقہ کے قریب موجود آبشار پارک کے متصل دریائے لدر کے کنارے ایک عدم شناخت لاش کو دیکھا، جس کے بعد مقامی افراد نے فوری طور پر پولیس کو اس کے بارے میں اطلاع دی۔

پولیس اسٹیشن پہلگام سے وابستہ ایک ٹیم فوری طور پر مذکورہ مقام پر پہنچ گئی اور عدم شناخت لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ جس کے بعد پولیس کی جانب سے لاش کو پبلک ہیلتھ سینٹر کے مردہ خانہ میں منتقل کیا گیا۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مذکورہ لاش ایک غیر ریاستی باشندہ کی ہے تاہم سرکاری طور پر ابھی تک یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ مذکورہ لاش کسی امرناتھ یاتری کی ہے۔

پولیس انتظامیہ کی جانب سے لاش کی شناخت کی کوششیں کی جا رہی ہیں تاکہ اسے ورثاء کے حوالہ کیا جا سکے۔ جموں و کشمیر پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قانونی و طبی لوازمات کی تکمیل اور لاش کی شناخت کے بعد میت کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے سپرد کر دیا جائے گا۔ قبل ازیں گزشتہ ماہ شمالی کشمیر کے سوپور علاقہ میں بھی لاپتہ ہوئے ایک غیر مقامی شخص، جو یہاں مزدوری کر تھا، کی لاش دریائے جہلم سے بازیاب کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: Dead Body Found in Rajouri راجوری میں لاپتہ نوجوان کی لاش جنگلی علاقے سے برآمد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.