ETV Bharat / state

شاہنواز حسین نے محبوبہ کے آبائی شہر میں ترنگا لہرایا

بجبہاڑہ میں عسکریت پسندوں کی جانب سے گرینیڈ حملہ پر بی جے پی کے قومی ترجمان کا کہنا ہے 'کوئی بھی بیمار ذہن ہمیں ڈرا نہیں سکتا، ہم ہر ایک چیلینج کا سامنا کرنے کے لئے ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔ اگر ہم ڈرتے تو ہم یہاں نہیں آتے'۔

author img

By

Published : Dec 17, 2020, 7:33 PM IST

جموں و کشمیر میں ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کا سلسلہ جاری ہے، وہیں ساتویں مرحلے کے اختتام پزیر ہونے کے بعد آج بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی ترجمان شاہنواز حسین کی صدارت میں بجبہاڈہ کے دارہ شکوہ پارک میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے قومی ترجمان شاہنواز حسین نے کہا 'جموں و کشمیر کے عوام نے ان انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔ جس سے ثابت ہو گیا ہے کہ یو ٹی کے لوگ جمہوریت پر اعتماد رکھتے ہیں۔ عوام کو پورا یقین ہے کہ ڈی ڈی سی کے یہ انتخابات ترقی کے لیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے کے لیے ہی انتخابات کرائے جا رہے ہیں'۔

شاہنواز حسین نے محبوبہ کے آبائی شہر میں ترنگا لہرایا

پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلیریشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بی جے پی ترجمان نے کہا 'کچھ لوگ کہتے تھے کہ ملک اور بھارتیہ جنتا پارٹی کا جھنڈا کشمیر میں کوئی نہیں لہرائے گا، جبکہ آج یہاں کے سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے آبائی علاقہ بجبہاڑہ کے اس دارا شگوہ گاڑن میں ملک اور بی جے پی کا جھنڈا لہرا جایا رہا ہے، بی جے پی کا جھنڈا ترقی کا ضامن ہے، بی جے پی جہاں بھی انتخابات میں حصہ لیتی ہے وہاں جیتنے کے بعد ترقیاتی کام کیے جاتے ہیں'۔

بجبہاڑہ میں عسکریت پسندوں کی جانب سے گرینیڈ حملہ پر بی جے پی کے قومی ترجمان کا کہنا ہے 'کوئی بھی بیمار ذہن ہمیں ڈرا نہیں سکتا، ہم ہر ایک چیلینج کا سامنا کرنے کے لئے ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔ اگر ہم ڈرتے تو ہم یہاں نہیں آتے'۔

یہ بھی پڑھیے
جسٹس متھل جے کے ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس ہوں گے

انہوں نے کہا کہ ہم نریندر مودی کے سپاہی ہیں، ہم نے اپنی آواز ہمیشہ عسکریت پسندوں کے خلاف بلند کی ہے اور ہمیشہ عسکریت پسندوں کے خلاف اپنی آواز کو بلند کرتے رہیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہاں کے نناوے فیسد عوام امن پسند ہے، جبکہ کچھ گنے چنے لوگ بھٹکے ہوئے راستے پر ہیں، جو نہیں چاہتے کہ یہاں امن قائم ہو، انہوں نے عسکریت پسندوں کو پیغام دیا ہے کہ وہ بندوق چھوڑ کر قلم اٹھائیں۔

اس موقع پر صحافیوں نے اپنے حق میں پریس کلب کی مانگ کو بھی اجاگر کیا، جس پر قومی ترجمان نے صحافیوں کو یقین دلایا کہ ڈی ڈی انتخابات اختتام پزیر ہونے کے بعد اننت ناگ میں پریس کلب کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.