ETV Bharat / state

خانہ بدوش بھکمری کے دہانے پر - خانہ بدوش گجر بکروال

جنوبی کشمیر میں ضلع اننت ناگ کے اُرنہال کے مقام پرسرینگر - جموں قومی شاہراہ پر خانہ بدوش گجر بکروال گزشتہ ایک ماہ سے خیمہ زن ہیں۔

poor
poor
author img

By

Published : Jun 8, 2020, 2:34 PM IST

Updated : Jun 10, 2020, 8:11 AM IST

کورونا وائرس کے سبب کئے گئے لاک ڈاون کی وجہ سے جہاں زندگی کا ہر شعبہ متاثر ہوا ہے وہیں اس صورتحال کے دوران پسماندہ طبقہ سے وابستہ لوگوں کی زندگی بد حال ہو گئی ہے۔

عالمی وبا کی ہنگامی صورتحال کے دوران حکومت نے ہر ضرورتمندوں تک کھانا پہنچانے کا دعویٰ کیا ہے لیکن زمینی سطح پر وہ دعوے کھوکھلے ثابت ہو رہے ہیں۔

خانہ بدوش بھوک مری کے دہانے پر

اس دوران کار خیر میں متعدد غیر سرکاری تنظیمیں بھی آگے آگئیں تاہم آس پاس ایسے سینکڑوں مستحق افراد موجود ہیں جنہیں اس تکلیف دہ دور کے دوران نظر انداز کیا گیا ہے۔

یہ لوگ ہر روز مدد کے منتظر ہوتے ہیں تاہم وہ روکھی سوکھی کھا کر زندگی کے مشکل ترین دور میں اپنی زندگی کے دن کاٹنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔

جنوبی کشمیر میں ضلع اننت ناگ کے اُرنہال کے مقام پرسرینگر جموں قومی شاہراہ پر خانہ بدوش گجر بکروال گزشتہ ایک ماہ سے خیمہ زن ہیں۔ ای ٹی وی بھارت کے سامنے انہوں نے اپنی روداد بیان کرتے ہوئے کہا کہ کمائی نہ کر پانے کے سبب فاقہ کشی کا شکار ہورہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ تقریباً ڈھیر ماہ سے یہاں لاک ڈاون کے بیچ زندگی کے مشکل ترین دن گزار رہے ہیں تاہم آج تک کسی بھی سرکاری یا غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے ان کی مدد نہیں کی گئی ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے جب خانہ بدوشوں کے خیمہ میں جا کر ان کا حال جاننے کی کوشش کی تو وہاں پر ان کے بچے خالی چاول کے ساتھ نمک ملا کر کھا رہے تھے۔ ان کے والدین نے کہا کہ گزشتہ کئی ماہ سے وہ اسی طرح روکھی سوکھی کھا کر گزارا کرتے ہیں اور کبھی انہیں ایسی صورتحال کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے کہ جب نوبت فاقہ کشی تک پہنچ جاتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے آس پاس کے علاقوں میں مزدوری ڈھونڈنے کی کوشش کی تھی۔ تاہم کورونا وائرس کے خوف سے انہیں کوئی کام دینے کے لئے بھی تیار نہیں ہوتا ہے۔

یہ خانہ بدوش مالی مشکلات سے مقابلہ کرنے کے لئے اور بچوں کو دودھ پلانے کے خاطر رکھی گئی بکریوں کو ایک ایک کر فروخت کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔

یہ پسماندہ لوگ سرکار سے مدد کی گوہار لگا رہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ہر روز منتظر ہوتے ہیں کہ شاید قومی شاہراہ سے گزرتے وقت کسی نہ کسی کا دھیان ان کی طرف متوجہ ہو اور وہ ہماری مدد کرنے کے لئے آگے آئے۔ تاہم انہیں ہر روز مایوسی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔۔ حج 2020: 'عازمین رقم حاصل کرنے کے لیے درخواست دیں'

Last Updated : Jun 10, 2020, 8:11 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.