اننت ناگ: جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے سینیر لیڈر الطاف کلو نے کہا کہ ملک کے مختلف جیلوں میں بند کشمیری افراد کی رہائی کے لیے اب مرکزی سرکار کو نظر ثانی کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی قدروں کو بحال رکھنے کے لیے نیشنل کانفرنس انتخابات کے لیے بالکل تیار ہے ۔
تھجی وارہ اننت ناگ میں پارٹی کارکنوں اجلاس میں ان کے ہمراہ سابق وزیر پیر محمد حسین، ڈی ڈی سی مینبر سمینہ حسین، ایڈوکیٹ ریاض خان اور ہاشم حسین بھی موجود رہے۔ اس موقع پر لیڈران نے کارکنوں سے انتخابی میدان میں نیشنل کانفرنس کا جھنڈا مضبوطی سے گھاڑنے کی تلقین کی اور این سی کا بنیادی منشور عام لوگوں تک پہنچانے کی تلقین کی ۔ لیڈران نے موجودہ سیاسی صورتحال پر بی جے پی پر بھی نشانہ لگایا۔
یہ بھی پڑھیں:
Apni Party Convention at Kulgam: اپنی پارٹی نے کولگام میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا