ETV Bharat / state

Ravinder Raina on Opposition Protest: جموں میں اپوزیشن کا احتجاج ایک چال ہے، بی جے پی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 10, 2023, 5:58 PM IST

بی جے پی کے ریاستی صدر، رویندر رینہ کا کہنا ہے کہ ’’جموں وکشمیر کے کچھ سیاستدان ہمیشہ اقتدار میں رہنا چاہتے ہیں، دھرنا دینا ان کی ایک اور ناکام چال ہے۔‘‘

جموں میں اپوزیشن کا احتجاج ایک چال ہے، بی جے پی

اننت ناگ (جموں کشمیر) : بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جموں و کشمیر کے صدر رویندر رینہ نے حزب اختلاف سیاسی جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’بی جے پی نے جموں کشمیر میں امن کی خاطر کام کیا ہے، جو سیاسی جماعتوں کو راس نہیں آ رہا اسی لئے وہ بوکھلاہٹ میں احتجاج کر رہے ہیں۔‘‘ رینہ نے کہا: ’’جموں میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی، نیشنل کانفرنس اور انڈین نیشنل کانگریس کا دھرنہ ایک چال ہے۔ جموں کشمیر میں امن و امان کا دور دورہ ہے اور اپوزیشن پارٹیاں یہاں کے امن امان کو پھر سے بگاڑ دینا چاہتی ہیں۔ اور یہ سیاستدان ہمیشہ اقتدار میں رہنا چاہتے ہیں۔‘‘

جموں میں جاری اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج پر تبصرہ کرتے ہوئے رویندر رینہ نے کہا: ’’ آج جب ان کے پاس اقتدار نہیں، تو وہ پریشان ہو گئے ہیں۔ اور اس طرح کے پروگرامز سے کشمیر میں پھر سے امن و امان کو بگاڑ دینا چاہتے ہیں۔ نیشنل کانفرنس، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی اور کانگریس، جموں کشمیر کے خیر خواہ نہیں ہے وہ لوگ اپنے اقتدار کے لیے کوئی بھی راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔‘‘ رینہ نے ان باتوں کا اظہار جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ڈاک بنگلوو میں میں پارٹی کی ایک تقریب کے حاشیے پر میڈیا نمائندوں کے ساتھ گفتگو کے دوران کیا۔

مزید پڑھیں: All party Meeting In Jammu جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال کے خلاف 10 اکتوبر کو پرامن احتجاج، ڈاکٹر فاروق عبداللہ

کرگل انتخابات میں پارٹی کی ہار کے حوالہ سے رینہ نے کہا: ’’بھارتیہ جنتا پارٹی کو اچھی کامیابی ملی ہے پچھلے الیکشن میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے ایک سیٹ حاصل کی تھی اور آج بی جے پی نے دو نشستوں پر اپنی جیت درج کی ہے جبکہ دو آزاد امیدوار بھی بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ سات نشستوں پر بھارتیہ جنتا پارٹی دوسرے نمبر پر رہی ہے جو کہ ایک بڑی کامیابی ہے۔‘‘ فلسطین کے سلسلے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں کہا: ’’ہمیں سب سے پہلے جموں کشمیر کے عوام کو بچانا ہے۔‘‘ رہنہ کے مطابق ’’آج تک کشمیر میں لاکھوں بے گناہ کشمیریوں کو مارا گیا ہے کہ اور میرا ماننا ہے کہ بندوق انسانیت کا دشمن ہے اور انسان کو ان چیزوں سے دور رہنا چاہیے۔ ہمیں سب سے پہلے جموں کشمیر کو بچانا ہے اور جموں کشمیر میں دہشت گردی کو پوری طرح سے ختم کرنا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ دنیا بھر میں دہشت گردی کا خاتمہ ہو جائے اور پوری دنیا میں امن قائم ہو۔‘‘ قبل ازیں، بی جے پی جموں و کشمیر کے صدر رویندر رینہ کا ضلع ہیڈکوارٹر اننت ناگ پہنچنے پر پارٹی کارکنان نے ان کا استقبال کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.