ETV Bharat / state

اگر حالات ٹھیک ہیں تو سکیورٹی فورسز کے اہلکار کیوں جاں بحق ہورہے ہیں، محبوبہ مفتی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 23, 2023, 4:03 PM IST

محبوبہ مفتی نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر بی جے پی جموں کشمیر میں حالات ٹھیک ہونے کا دعوی کر رہی ہے تو آئے روز تصادم کیوں ہو رہے ہیں جس میں نوجوانوں کی قیمتیں جانیں چلی جاتی ہیں۔ Mehbooba On Rajouri Encounter

محبوبہ مفتی
محبوبہ مفتی

اگر حالات ٹھیک ہیں تو سکیورٹی فورسز کے اہلکار کیوں جاں بحق ہورہے ہے: محبوبہ مفتی

اننت ناگ: پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلی جموں کشمیر محبوبہ مفتی نے راجوری میں فوج کے پانچ جوانوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر بی جے پی جموں کشمیر میں حالات ٹھیک ہونے کا دعوی کر رہی ہے تو آئے روز تصادم کیوں ہو رہے ہیں جس میں نوجوانوں کی قیمتیں جانیں چلی جاتی ہیں۔ان باتوں کا اظہار انہوں نے اننت ناگ کے کوکرناگ گوڈدرمن علاقہ میں پارٹی ورکرس سے خطاب کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی جموں کشمیر میں حالات ٹھیک ہونے کا راگ الاپ کر اپنی ناکامیوں کو چھپا رہی ہے اور آئے روز انکاؤنٹر میں فوج ،سکیورٹی فورسز کے نوجوانوں کو قربانیاں دینے پڑتی ہیں، جس سے ایک نہیں بلکہ پورا خاندان متاثر ہو رہا ہے،معصوم بچے یتیم ہو رہے ہیں،ماؤں کی کوکھ اجڑ رہی ہے۔
محبوبہ نے کہا کہ اگر واقعی میں یہاں حالات ٹھیک ہیں تو فوج کو بارکوں میں بھیجا کیوں نہیں جا رہا ہے ،اس کے برعکس یہاں سکیورٹی فورسز کی تعداد بڑھائی جارہی ہے اور انہیں ہزاروں کنال اراضی فراہم کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:

محبوبہ نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کو جن بی پارٹیوں نے نشانہ بنایا آج وہیں پارٹیاں جماعت اسلامی کے تئیں ہمدردی جتا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ایک ایسی مذہبی جماعت تھی جو سماج کی خیر خواہی کے لئے کام کر رہی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.