ETV Bharat / state

غیر ریاستی باشندوں کی زندگی اجیرن

author img

By

Published : Jan 21, 2021, 2:29 PM IST

Updated : Jan 21, 2021, 2:50 PM IST

اننت ناگ کے گانجی واڑہ سمیت کئی دیگر علاقوں میں جھونپڑیوں میں مقیم ان غیر ریاستی باشندوں کا کہنا ہے کہ شدید سردی کے ان ایام میں وہ اپنے بال بچوں سمیت کافی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

Without home
بے گھر

موسم سرما شروع ہوتے ہی لوگ سردی کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنے گھروں میں گرم ملبوسات، گرم پانی کی سہولت اور گرمی فراہم کرنے والے مختلف اقسام کے آلات کا انتظام کرتے ہیں۔

بے گھر

تاہم سماج میں ایسے بے گھر پسماندہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود ہے۔ جو شدید سردی کے قہر سے خود کو محفوظ کرنے سے قاصر رہتے ہیں۔

ملک کے مختلف حصوں سے ہر برس غیر ریاستی مزدوروں کی ایک بڑی تعداد روزی روٹی کی تلاش میں وادی کا رخ کرتے ہیں۔ تاہم موسم سرما شروع ہوتے ہی یہ لوگ واپس چلے جاتے تھے، لیکن کووڈ-19 کی وجہ سے غیر ریاستی بے گھر مزدورں نے یہاں سے واپس جانا مناسب نہیں سمجھا، جس کے سبب یہ مزدور موسم سرما میں بھی یہاں پر رکنے کے لئے مجبور ہو گئے۔

حالیہ دنوں چلہ کلان کے دوران ہوئی شدید برفباری کی وجہ سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔ عام لوگ سردی سے بچنے کے لیے اپنے گھروں میں زیادہ تر وقت گزارنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ وہیں غربت کے سائے میں اپنی زندگی گزار رہے یہ بے گھر لوگ موسم سرما میں خاص کر رات کے دوران ٹھٹھرتی سردی میں اپنا گزر بسر کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اننت ناگ میں بجلی کا نظام درہم برہم

اننت ناگ کے گانجی واڑہ سمیت کئی دیگر علاقوں میں جھونپڑیوں میں مقیم ان غیر ریاستی باشندوں کا کہنا ہے کہ شدید سردی کے ان عیام میں وہ اپنے بال بچوں سمیت کافی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ جہاں شدید سردی کی وجہ سے وہ ایک ایک دن بڑی تکلیف میں گزار رہے ہیں۔ وہیں کام نہ ملنے کی وجہ سے وہ مالی مشکلات سے دو چار ہو گئے ہیں۔ بعض اوقات مزدوری کی عدم دستیابی سے انہیں فاقہ کشی کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ فی الحال مقامی دکانداروں کے رحم و کرم پر گزر بسر کرتے ہیں جہاں سے وہ ضروری اشیاء ادھار لے کر اپنا گزارا کرتے ہیں۔ تاہم ابھی تک کوئی بھی سرکاری عہدیدار ان کا حال پوچھنے نہیں آیا۔ انہوں سے سرکار سے مطالبہ کیا کہ انہیں امداد فراہم کی جائے۔

Last Updated : Jan 21, 2021, 2:50 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.