ETV Bharat / sports

گرین پارک اسٹیڈیم میں ٹیسٹ میچ کا آغاز لارڈز اسٹیڈیم کی طرز پر گھنٹی بجا کر کیا جائے گا - Ind vs Ban 2nd Test

بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 27 ستمبر سے اترپردیش کے گرین پارک اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس میچ کا آغاز لارڈز کرکٹ گراونڈ کی طرز پر گھنٹی بجا کر کیا جائے گا۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Sep 25, 2024, 1:38 PM IST

کانپور: گنگا کے کنارے واقع خوبصورت گرین پارک اسٹیڈیم میں 27 ستمبر سے بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔ اس میچ کا آغاز لارڈز کی طرز پر گھنٹی بجا کر کیا جائے گا۔

میچ کا آغاز سابق کرکٹرز سنیل گواسکر اور روی شاستری کے ہاتھوں اسٹیڈیم میں لگی گھنٹی کو بجا کر کیا جائے گا۔ 76 سال کی تاریخ میں پہلی بار اس اسٹیڈیم میں گھنٹی بجا کر انٹرنیشنل میچ کا آغاز کیا جائے گا۔

اتر پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن کے سینئر عہدیداروں کا کہنا ہے کہ دنیا کے بیشتر کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کا آغاز گھنٹی بجا کر کیا جاتا ہے۔ اس گھنٹی کے پیچھے میچ شروع کرنے کا بنیادی مقصد ان سابق کھلاڑیوں کو اعزاز دینا ہے جنہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنی خاص پہچان بنائی ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کا لارڈز اسٹیڈیم، جسے کرکٹ کا مکہ کہا جاتا ہے، میں 2007 میں ٹیسٹ میچ شروع کرنے سے پہلے گھنٹی بجانے کا آغاز کیا گیا تھا۔ بھارت میں کولکاتہ کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں بھی گھنٹی بجا کر ٹیسٹ میچ شروع کیا جاتا ہے۔

گرین پارک اسٹیڈیم کے منتظمین کا کہنا ہے کہ اس ٹیسٹ میچ میں ایک یادگار لمحہ شائقین کے سامنے ہمیشہ کے لیے قید ہو جائے گا کیونکہ یہ ٹیسٹ میچ گھنٹی بجنے کے بعد شروع ہوگا۔

اس کے علاوہ گرین پارک اسٹیڈیم کے اندر خصوصی انتظمامات بھی کیے گئے ہیں، میڈیا گیلری کے قریب وی وی آئی پیز کے لیے ایئر کنڈیشنڈ ٹینٹ بھی لگایا گیا ہے۔ جس میں 350 مہمانوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ ان مہمانوں کے لیے خیمے کے اندر خصوصی انتظامات ہوں گے۔

ان مہمانوں میں کئی سابق کرکٹرز بھی شامل ہیں۔ میچ کے دوران کانپور میں شائقین کو سابق بھارتی اسٹار کرکٹر سنیل گواسکر کی کمنٹری بھی کریں گے۔ سنیل گواسکر بدھ کی شام تک کانپور پہنچ جائیں گے۔ یہاں وہ سول لائنز میں اپنے سسرال میں قیام کریں گے اور پھر وہ جمعرات کو گرین پارک اسٹیڈیم پہنچیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

سر دو ہی ہاتھ ہیں، ویراٹ کوہلی کا کانپور ہوٹل کے عملے سے ہاتھ نہ ملانے کا ویڈیو وائرل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.