ETV Bharat / sports

سر دو ہی ہاتھ ہیں، ویراٹ کوہلی کا کانپور ہوٹل کے عملے سے ہاتھ نہ ملانے کا ویڈیو وائرل - Virat Kohli handshake Video - VIRAT KOHLI HANDSHAKE VIDEO

بھارتی کرکٹ ٹیم چنئی میں فتح حاصل کرنے کے بعد بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے کانپور پہنچ گئی ہے۔ ہوٹل پہنچنے پر عملے نے ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس دوران کوہلی کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ ہوٹل کے عملے سے مصافحہ کرنے سے بچتے ہوئے نظر آرہے ہیں، کیونکہ ان کے ایک ہاتھ میں بیگ اور دوسرے ہاتھ میں گلدستہ ہوتا ہے۔

Virat Kohli in kanpur
ویراٹ کوہلی کا کانپور ہوٹل میں شاندار استقبال (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Sep 25, 2024, 12:54 PM IST

کانپور: بھارتی کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف دو طرفہ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے لیے کانپور پہنچ گئی۔ بی سی سی آئی نے اپنے ایکس اکاوئنٹ پر ٹیم کے چنئی سے کانپور کے سفر کی ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی ہے۔ کانپور میں ٹیم انڈیا کا شاندار استقبال کیا گیا۔ ہوٹل میں بھی بھارتی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ اس دوران ویراٹ کوہلی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

دراصل ویراٹ کوہلی جیسے ہی ہوٹل پہنچے تو وہاں کھلاڑیوں کے استقبال کے لیے پہلے سے جمع ہوٹل کے عملے میں سے ایک نے جب کوہلی کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور کوہلی نے اسے شکریہ کے ساتھ قبول کیا تو ایک اور شخص کوہلی سے مصافحہ کرنا چاہا۔ جس پر کوہلی نے کہا کہ سر دو ہی ہاتھ ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس وقت کوہلی کے ایک ہاتھ میں بیگ اور دوسرے میں گلدستہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہ مصافحہ کیے بغیر وہاں سے چلے گئے۔ اس کے بعد ہوٹل کا عملہ کوہلی کی بات سمجھ کر ہنسنے لگا۔ اب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 27 ستمبر سے کانپور میں کھیلا جائے گا۔ اس میچ میں کانپور اسٹیڈیم کے حکام نے دو ہزار اسکولی بچوں کو مفت میں میچ دکھانے کے ساتھ ساتھ مفت میں کھانا اور پانی بھی فراہم کرنے کا بھی انتظام کیا ہے۔ اسٹیڈیم میں 20 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 280 رنز سے شکست دے کر سیریز ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔ اس میچ میں روی چندرن اشون نے پہلی اننگز میں سنچری اور دوسری اننگز میں چھ وکٹوں کے ساتھ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ جس کی وجہ سے انہیں 'پلیئر آف دی میچ' کا اعزاز حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیں

اگر ویراٹ کوہلی کو برطانوی شہریت مل جاتی ہے تو کیا وہ پھر بھارت کے لیے کھیل سکیں گے؟

کوہلی گمبھیر کا جھگڑا ختم، بی سی سی آئی نے ریلیز کی دونوں کی دلچسپ ویڈیو

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.