ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بزرگ رائے دہندگان ووٹنگ سے متعلق کیا رائے رکھتے ہیں - JK Election - JK ELECTION

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے اسمبلی حلقہ عیدگاہ کے متعدد عمر رسیدہ افراد نے رائے دہی پر اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔ انہوں نے 10 سال بعد منعقد ہورہے انتخابات پر خوشی کا اظہار کیا۔

بزرگ رائے دہندگان ووٹنگ سے متعلق کیا رائے رکھتے ہیں
بزرگ رائے دہندگان ووٹنگ سے متعلق کیا رائے رکھتے ہیں (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 25, 2024, 2:07 PM IST

سرینگر: سرینگر کی 8 اسمبلی نشستوں پر اس وقت ووٹنگ کا عمل احسن طریقے سے جاری ہے۔ ایسے میں اس بار الیکشن کمیشن نے رائے دہندہ گان کی آرام و آسائش کی خاطر خواتین، معذور افراد اور نئے ووٹرز وغیرہ کے لیے مخصوص پولنگ مراکز کا قیام عمل میں لایا ہے۔ تاکہ ہر ایک ووٹر آسانی اور بغیر کسی پریشانی کے اپنی حق رائے دیہی کا استعمال کرکے اس جمہوری عمل میں حصہ دار بنے۔ قائم کیے گئے دیگر پولنگ مراکز کے علاوہ پنک پولنگ اسٹینشز کی جانب صرف خواتین ہی رخ کر رہی ہیں۔ ایسے میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے پرویز الدین نے ان مخصوص ووٹنگ مراکز کا دورہ کیا جہاں بزرگ کو قطاروں میں دیکھا گیا۔

بزرگ رائے دہندگان ووٹنگ سے متعلق کیا رائے رکھتے ہیں (Etv Bharat)

ایسے میں ای ٹی وی بھارت کے نامہ نگار پرویز الدین نے عیدگا انتخابی حلقے کے کئی پولنگ مراکز کا دورہ کیااور نہ صرف نوجوانوں بلکہ بزرگر ووٹرز کے بھی تاثرات جانیں۔ اس موقعے پر بزرگ ووٹروں نے خوشی کا اظہار کرتے کہا کہ ’’یہ ہمارا جمہوری حق ہے جس کے ذریعے ہم اپنے نمائندے کو بھیج کر اپنے مسائل کو حل کروا سکتے ہیں اور امید ہے کہ ہمارا چنا ہوا نمائندہ موثر آواز بن کر ہماری نمائندگی کرے گا۔‘‘

انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ کا اسمبلی انتخاب کافی اہمیت کا حامل ہے۔ نہ صرف منتخب نمائندے کے چننے سے علاقے کے لوگوں کے مسائل و مشکلات کا ازالہ ہوسکتا ہے بلکہ جموں وکشمیر کا ریاستی درجہ بحال کی راہ بھی ہموار ہوسکتی ہے۔اسی طرح یہاں کے بزرگ ووٹر بھی بننے والی نئی اسمبلی سے کافی امیدیں وابستہ کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے یہ بدلوں کا انتخابات ہے جس کے لیے ہر ایک اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کرنا ہوگا۔ نوجوان رائے دہندگان کہتے ہیں کشمیر میں نوجوانوں کے مسائل کم نہیں ہیں۔ بے روز گاری کے علاوہ ایسے کئی دیگر معاملات ہیں جن کو اعلی ایوان تک پہنچانے کی ضرورت ہے تاکہ یہاں کا نوجوان بھی باعزت طریقے سے اپنی زندگی گزار سکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسمبلی انتخابات 2024: دوسرے مرحلے کے لیے بڈگام میں ووٹنگ جاری - JK Assembly Elections 2024

واضح رہے کہ دس برس بعد جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات ہو رہے ہیں ایسے میں پہلے مرحلے کے تحت 24 انتحابات میں ووٹنگ رواں ماہ کی 18 تاریخ کو مکمل ہوئی آج دوسرے مرحلے کےتحت 26 نشستوں ہر ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ایسے میں سرینگر کی 8 اسمبلی حلقوں میں 93 امیدوار میدان میں اور ان سبھی امیداروں کی قسمت ای وی ایمز میں بند ہورہا ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.