ETV Bharat / state

اننت ناگ فروٹ منڈی میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ - Kashmir

میونسپل کونسل اننت ناگ کی جانب سے فروٹ منڈی بٹنگو کی صاف صفائی کے علاوہ جراثیم کُش ادویات کا چھڑکاؤ کیا گیا۔

fruit mandi botingue
اننت ناگ فروٹ منڈی میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکائو
author img

By

Published : May 2, 2020, 11:35 PM IST

جنوبی کشمیر میں میونسپل کونسل اننت ناگ کے عملہ نے فروٹ منڈی کے شیڈس اور دکانوں سمیت پورے احاطے کی صاف و صفائی اور جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا۔

اننت ناگ فروٹ منڈی میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکائو

دراصل چند روز قبل ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی اننت ناگ کی جانب سے ایک حکمنامہ جاری کیا گیا تھا جس کے تحت اشاجی پورہ، سبزی منڈی کو فی الھال بٹنگو فروٹ منڈی منتقل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

حکمنامہ کے مطابق مقامی لوگوں کے براہ راست اور سوشل میڈیا کے ذریعے شکایتیں موصول ہوئی تھیں کہ اشاجی پورہ سبزی منڈی میں سرکاری حکمنامے کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، جہاں سبزیوں کی خریدو فروخت کے دوران سبزی فروشوں اور لوگوں کی بھیڑ جمع ہو جاتی ہے۔

لہذا شہر کی گنجان آبادی کے درمیان منڈی موجود ہونے سے کورونا وائرس کے پھیلنے کے خطرات کو ٹالا نہیں جا سکتا اور انتظامیہ سے منڈی کو دوسری جگہ منتقل کرنے کی مانگ کی گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.