ETV Bharat / state

ہفتہ اور اتوار کو پہلگام جانے پر پابندی عائد - کووڈ19 ایس او پیز

عالمی وبا کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کے پیش نظر ہفتہ اور اتوار کو آزادانہ طور مشہور سیاحتی مقام پہلگام جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ہفتہ اور اتوار کو پہلگام جانے پر پابندی عائد

author img

By

Published : Jul 1, 2021, 5:29 PM IST

ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ و ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر پیوش سنگلا نے عالمی وبا کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے اور سیاحتی مقام پہلگام کے ماحولیاتی نظام کو ہونے والے نقصان سے محفوظ رکھنے کی غرض سے مقامی سیاحوں کے لئے ایک حکمنامہ جاری کیا ہے۔

حکمنامہ کے مطابق ہفتہ اور اتوار کے روز صرف ان سیاحوں کو پہلگام کی سیرو تفریح پر جانے کی اجازت ہوگی جنہوں نے ہوٹلوں میں قیام کرنے کے لئے پیشگی (ایڈوانس) بکنگ کی ہوگی۔ وہیں حکمنامہ کے مطابق کووڈ سے متعلق احکامات کی خلاف ورزی خاص کر ماسک نہ پہننے والے افراد پر 1000 روپئے کا جرمانہ مقرر کیا گیا ہے۔

حکمنامے کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو آزادانہ طور پہلگام کی جانے اور کیمپنگ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: پہلگام میں انہدامی کارروائی، کئی کنال اراضی بازیاب

سریگفوارہ اور عیشمقام میں تعینات متعلقہ پولیس افسران سے کہا گیا ہے کہ وہ لنگن بل، نون ون، سری گفوارہ میں چوکیاں قائم کریں تاکہ صرف ایڈوانس میں ہوٹل کی بکنگ کرنے والے سیاحوں کی پہلگام میں آمد کو یقینی بنایا جا سکا۔

ایس ایس پی سے کہا گیا ہے کہ وہ جائے وقوعہ پر آنے والوں کی آمد کو کم کرنے کے طریقوں پر عمل کریں جبکہ ٹریفک حکام خاص طور پر بھیڑ بھاڑ والے مقامات پر گاڑیوں کی آسانی سے نقل و حرکت کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزید پڑھیں: بجبہاڑہ: بڑھئی چھت سے گر کر ہلاک

حکمنامہ کے مطابق بے دریغ خیمے قائم کرنے (کیمپنگ) اور آزادانہ طور منتخب شدہ مقامات پر کھانا پکانے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کیمپنگ اور کھانا پکانے کے لئے مخصوص مقامات نامزد کریں۔

تحصیلدار پہلگام اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیاحت کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تمام ہوٹلوں میں کووڈ19 ایس او پیز کی پاسداری کو یقینی بنائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.