ETV Bharat / state

Family Alleges Doctor of Cheating: گولڈن کارڑ کے نام پر انسانی جانوں سے کھلواڑ، مریض کے اہل خانہ کا الزام - ضلع اننت ناگ

ضلع اننت ناگ کے وائلو، کوکرناگ سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ راشد احمد نے ایک مقامی ڈاکٹر پر علاج کے نام پر ان کی زندگی سے کھلواڑ کرنے کا الزام عائد کرنے کے علاوہ ڈاکٹر پر گولڈن کارڈ سے غیر قانونی طور ان کے نام پر روپے اینٹھنے کا بھی الزام عائد Family Allege Doctor of Cheating کیا ہے۔

گولڈن کارڑ کے نام پر انسانی جانوں سے کھلواڑ، مریض کے اہل خانہ کا الزام

author img

By

Published : Dec 25, 2021, 3:02 PM IST

وائلو، کوکرناگ کے 21 سالہ راشد احمد کا کہنا ہے کہ گردے میں پتھری کی شکایت کے بعد انہوں نے ایک مقامی سرجن سے رابطہ قائم کیا جنہوں نے سرجری کی تجویز دینے کے بعد مریض کو اسپتال میں فوری طور بھرتی ہونے کا مشورہ دیا۔

گولڈن کارڑ کے نام پر انسانی جانوں سے کھلواڑ، مریض کے اہل خانہ کا الزام

راشد سمیت ان کے اہل خانہ نے دعویٰ کیا کہ ڈاکٹر نے انہیں سرکاری اسپتال کے بجائے ایک نجی کلینیک میں جراحی کا مشورہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ سرجری کے دوران پتھری نکال لی گئی تاہم سرجری کے باعث راشد بے حد کمزور ہو گئے، جس کے سبب وہ قریب 6 ماہ تک چلنے پھرنے سے قاصر رہے۔

راشد کے اہل خانہ نے بتایا کہ اس دوران انہیں کافی اذیتوں کا سامنا کرنا پڑا اور ’’ڈاکٹر نے بھی راشد کو خدا کے بھروسے چھوڑ دیا۔‘‘

مزید پڑھیں: Medical Negligence ڈاکٹروں کی مبینہ لاپرواہی کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

علاوہ ازیں راشد اور ان کے اہل خانہ نے دعویٰ کیا کہ سرجن نے ان سے کئی ادویات اور انویسٹیگیشن کا مشورہ دیا جن پر ان کے مطابق قریب ایک لاکھ روپے کا خرچہ آیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر نے ان سبھی انویسٹیگیشن کی فوٹو کاپی حاصل کر کے ان کے گولڈن کارڈ کا استعمال Golden Card Fraud کرتے ہوئے سرکاری خزانے سے Family Allege Doctor of Cheating وہ رقم اینٹھی۔

راشد کے مطابق سرجری کے بعد کئی روز تک انہیں شدید درد سے جوجھنا پڑا، حالانکہ انہوں نے ڈاکٹر سے فون پر کئی بار رابطہ کیا، جبکہ ہر فون کال پر راشد کو یہ کہا گیا کہ وہ کلینک پر آجائیں تاکہ دوبارہ اس کی جانچ ہو سکے۔

راشد کی والدہ نے کہا کہ انہوں نے دوسرے ڈاکٹر سے رابطہ قائم کیا اور جب ڈاکٹر نے ان سے کہا کہ ان کے گردے میں پتھری ابھی بھی موجود ہے تو ان کے سر پر آسمان ٹوٹ پڑا۔ ان کے مطابق دوسری سرجری کے بعد راشد کو درس سے نجات حاصل ہوئی۔

ای ٹی وی بھارت نے معاملے کی تہہ تک جانے کے لئے متعلقہ ڈاکٹر محمد امین کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے نمائندے کو فون پر بتایا کہ بیرون وادی گئے ہوئے ہیں اور دو تین دن بعد واپس لوٹیں گے۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے ڈاکٹر سے ایک بار پھر رابطہ قائم کیا تاہم انہوں نے کیمرے کے سامنے کچھ بھی کہنے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’اگر مریض کو کوئی مسئلہ پیش آیا تو بہتر تھا کہ وہ ہم سے رابطہ کرتے، یا کنزیومر کورٹ جاکر شکایت کرتے لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔‘‘

اہل خانہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسے ڈاکٹروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.