ETV Bharat / state

اننت ناگ میں انکاؤنٹر، دو عسکریت پسند ہلاک - news of anantnag

اننت ناگ کے سری گوفوارہ میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کیا۔ سرچ آپریشن کے بعد یہاں تصادم شروع ہوگیا جس میں دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

encounter
encounter
author img

By

Published : Jul 13, 2020, 7:11 AM IST

Updated : Jul 13, 2020, 1:56 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے سری گوفوارہ میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم میں دوعسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

اننت ناگ میں انکاؤنٹر، دو عسکریت پسند ہلاک

اطلاعات کے مطابق عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع کے بعد سکیورٹی فورسز نے گوفواڑہ علاقے میں سرچ آپریش شروع کیا، اس دوران چھپے ہوئے عسکریت پسندوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کر دی جس کے بعد فورسز نے مورچہ سنبھال لیا اور تصادم شروع ہوگیا۔

واضح ہو کہ سکیورٹی فورسز نے گوفواڑہ علاقے کو محاصرے میں لے کر پورے علاقے کو سیل کر دیا ہے۔

سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن
سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن

فائرنگ کے دوران ایک مقامی خاتون کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے جسے ہسپتال روانہ کیا گیا ہے۔

اننت ناگ کے سری گوفوارہ میں عسکریت پسندوں

اس آپریشن میں تین آر آر، سی آر پی ایف اور جے کے پولیس مشترکہ طور پر شامل ہے۔

ہلاک شدہ ایک عسکریت پسند کی شناخت اننت ضلع کے ساکنا، بھوگام کے باشندہ زاہد کھانڈے کے طور پر ہوئی ہے جبکہ دوسرے کا نام عثمان بتایا گیا ہے حالانکہ عثمان کا تعلق کس علاقے سے ہی سکیورٹی فورسز نے ابھی واضح نہیں کیا ہے۔

Last Updated : Jul 13, 2020, 1:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.