ETV Bharat / state

Candlelight March in Anantnag کشمیری پنڈت پورن کرشن بھٹ کی ہلاکت کے خلاف اننت ناگ میں کینڈل مارچ - کشمیری پنڈت کی ہلاکت

اننت ناگ میں ٹارگیٹ کلنگ کے خلاف سول سوسائٹی کے ساتھ ہی سرکاری محکموں کے ملازمین اور اننت ناگ میونسپل کونسل کے چیئرمین سمیت تمام کونسلروں نے کینڈل مارچ نکال کر پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا۔ Candle March In Anantnag

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Oct 17, 2022, 8:05 PM IST

اننت ناگ: کشمیری پنڈت پورن کرشن بھٹ کی ہلاکت کے خلاف آج دوسرے روز بھی اننت ناگ میں کینڈل لائٹ مارچ نکالا گیا۔ کینڈل مارچ میں سرکاری محکموں کے ملازمین، سماجی و سیاسی کارکنان اور میونسپل کونسل کے چیئرمین سمیت تمام کونسلروں نے شرکت کی۔کینڈل مارچ ڈی سی آفس سے لال چوک تک نکال گیا۔

مارچ میں شامل احتجاجیوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں آئے روز ٹارگیٹ کلنگ ہو رہی ہے اور ان کلنگ کی ہر سطح پر مذمت ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری پنڈت پورن کرشن بھٹ کی ہلاکت میں ملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت کارروائی ہونی چاہیے۔

کشمیری پنڈت پورن کرشن بھٹ کی ہلاکت کے خلاف اننت ناگ میں کینڈل مارچ

وہیں اننت ناگ میونسپل کونسل کے صدر ہلال احمد شاہ صدر نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ معصوم کشمیری پنڈتوں کی ہلاکتوں کے خلاف آواز بلند کرے۔ہم کشمیری پنڈت کے قتل کی مذمت کرتے ہیں، جو ایک بزدلانہ، وحشیانہ اور شرمناک حرکت ہے۔ انہوں نے مہلوک پنڈت کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے فورسز پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حملہ آوروں کو پکڑ کر انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے۔

مزید پڑھیں: Target Killing in Kashmir کشمیر میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات

بتادیں کہ جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے چودھری گنڈ میں ہفتہ کے روز مشتبہ عسکریت پسندوں نے ایک کشمیری پنڈت پر گولیاں برسا کر اسے شدید زخمی کر دیا۔ کشمیری پنڈت کو فوری طور زخمی حالت میں نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر فوت ہو گیا۔ Militants fired upon Kashmiri Pandit

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.