ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ کے دور دراز علاقے گڈول میں قائم 19 آرآر کی دلیر کمپنی کی جانب سے گڈول اور اس سے وابستہ کئی علاقوں کے بچوں کو 15 دنوں کے کمپیوٹر کلاسز کا اہتمام کیا گیا، جس میں کئی بچے شرکت کر رہے ہیں۔
انہوں نے دلیر کمپنی کے اس اقدام کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ انڈین آرمی کی جانب سے وائلو میں بغیر کسی معاوضے کے پندرہ دنوں کے لئے کورس کروایا جائے گا، جس سے علاقہ کے زیر تعلیم بچوں کو کمپیوٹر کے بارے میں جانکاری فراہم کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: کوکرناگ: ٹرانسپورٹ کی قلت سے عوام پریشان
ادھر مقامی لوگوں نے 19 آرآر کی دلیر کمپنی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جب سے علاقے میں فوجی کیمپ آیا ہے، یہ آئے روز علاقے کی بہبودی کے لئے ایسے اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے فوج سے اپیل کی ہے کہ وہ مستقبل میں بھی علاقے کی بہتری کے لئے اقدام کریں۔