پروگرام میں ڈی سی اننت ناگ بشیر احمد ڈار، ڈپٹی کمشنر اسٹیٹ ٹیکسز غلام جیلانی زرگر و ایس ٹی او اننت ناگ عبدلحامد گنائی و دیگر افسران موجود رہے۔
اس موقع پر شرکاء کو جی ایس ٹی ریٹرنز وقت پر ادا کرنے کے فوائد اور اس کی اہمیت کے بارے میں مفصل جانکاری دی گئی۔ جبکہ تاجروں کو مقررہ وقت پر جی ایس ٹی بھرنے کی ہدایت دی گئی۔
ایس ٹی او حامد گنائی نے جانکاری دی کہ کھنہ بل میں قائم جی ایس ٹی فیسلٹیشن سینٹر میں دسمبر 2019 سے تاحال دو ہزار تاجروں نے آٹھ ہزار کے قریب جی ایس ٹی ریٹرنز بھرے ہیں۔ جبکہ اس حوالے سے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں۔