میڈیکل سپریڈنٹنٹ ڈاکٹر نذیر چودھری نے بتایا کہ بتایا کہ سرینگر کے ایم ایچ ایس ہسپتال میں 45 سالہ ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت پایا گیا تھا، تاہم ان کی آج موت ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ متوفی نمونیا میں مبتلا تھا اور انہیں گزشتہ روز ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
اس سے قبل ضلع شوپیاں کے سوگن علاقے سے 65 سالہ ایک شخص کی موت ہوئی تھی۔
ڈاکٹر چودھری نے بتایا کہ ضلع کے سوگن سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو 28 جون کے روز ایس ایم ایچ ایس ہسپتال داخل کرایا گیا تھا۔ یہ شخص سانس لینے میں تکلیف اور ہاپرٹیشن میں مبتلا تھا۔ ان کورونا ٹیسٹ پازیٹیو پایا گیا، تاہم ان کی موت واقع ہو گئی۔
حکام نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 96 پہنچ گئی ہے۔ضلع سرینگر میں سب سے زیادہ 22 اموات ہوئی ہیں، شوپیاں میں 11، جموں، اننت ناگ اور بڈگام میں بالترتیب سات سات، کپواڑہ میں 5، پلوامہ میں چار اموات ہوئی ہیں۔
اس کے علاوہ ضلع بانڈی پورہ، پونچھ، ڈوڈہ، ادھمپور اور راجوری میں بالترتیب ایک ایک کورونا مریض کی موت ہوئی ہے۔