ETV Bharat / state

Trianga Rally in Anantnag اننت ناگ کے سادی وارہ میں میگا ترنگا ریلی کا انعقاد - میری مٹی میرا دیش مہم

اننت ناگ کے سادی وارہ علاقہ میں "میری مٹی میرا دیش" عنوان کے تحت ایک میگا ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں لوگوں نے 400 فیٹ لمبا ترنگا اپنے ہاتھوں میں اٹھایا۔

400-feet-tiranga-carried-at-rally-in-anantnag-sadiwara
اننت ناگ کے سادی وارہ میں میگا ترنگا ریلی کا انعقاد
author img

By

Published : Aug 11, 2023, 10:48 PM IST

اننت ناگ کے سادی وارہ میں میگا ترنگا ریلی کا انعقاد

اننت ناگ: ضلع اننت ناگ کے سادی وارہ ڈورو شاہ آباد میں پنچایت حلقہ سادی وارہ میں فوج اور پولیس کے اشتراک سے ایک بڑی ترنگا ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ سرپنچ ایڈوکیٹ فاروق احمد گنائی، بلاک ڈیولپمنٹ افسر (بی ڈی او) ہلر غازی عبداللہ ،کمپنی کمانڈر 19 راشٹریہ رائفلز کرنل منپریت سنگھ اور منوج کمل سنگھ ریلی میں موجود رہے،جبکہ مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے مقامی لوگوں سمیت طلبہ اور سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد نے ریلی میں شرکت کی۔

ریلی"میری مٹی میرا دیش" عنوان کے تحت منعقد کی گئی تھی, جس کا مقصد ان بہادروں کو یاد کرنا تھا جنہوں نے ملک قوم اور وطن کی حفاظت کے لئے اپنی عزیز جانیں نچھاور کی.ترنگا ریلی سادی وارہ ہائی اسکول سے شروع کی گئی، جس دوران 400 فیٹ لمبا ترنگا لہرایا گیا۔

مزید پڑھیں: Independence Day Celebration اونتی پورہ میں میگا ترنگا ریلی کا اہتمام

اس موقعہ پر علاقہ کے سرپنچ ایڈوکیٹ فاروق احمد گنائی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعہ قوم کو ان بہادروں کی قربانیوں کو یاد دلانا ہے، جنہوں نے ملک اور قوم کے لئے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا۔ان کی قربانیوں کی بدولت آج لوگ آزاد ماحول میں سانس لے رہے ہیں۔گنائی نے کہا کہ ترنگا ملک کی آن بان اور شان ہے جس کے لئے وہ خون کا ایک ایک قطرہ دینے کے لئے تیار ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.