ETV Bharat / sports

جوکووچ سیمی فائنل میں، تاریخ رقم کرنے کے قریب - اٹلی کے ماتیو بیریٹینی کو شکست

عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ بدھ کی رات یہاں مردوں کے سنگلز کوارٹر فائنل میچ میں اٹلی کے ماتیو بیریٹینی کو شکست دے کر سال کے آخری گرینڈ سلیم یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

جوکووچ سیمی فائنل میں، تاریخ رقم کرنے کے قریب

author img

By

Published : Sep 9, 2021, 10:57 PM IST

ٹاپ سیڈ جوکووچ نے بیریٹینی کو شکست دینے سے پہلے سست آغاز کیا۔ پہلا سیٹ 5-7 سے ہارنے کے بعد واپسی کرتے ہوئے انہوں نے بیریٹینی کو 6-2، 6-2، 6-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

اس کے ساتھ وہ تاریخ رقم کرنے کے بے حد پہنچ گئے ہیں۔ وہ اب اس کیلنڈر سال میں چار گرینڈ سلیم خطاب جیتنے سے صرف دو جیت دور ہیں جوایک ایسی حصولیابی ہے جو مینز ٹینس میں نصف صدی سے زیادہ عرصے تک کسی نے حاصل نہیں کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ آسٹریلوی ٹینس کھلاڑی راڈ لیور نے 1969 کے سیزن میں چاروں گرینڈ سلیم خطاب جیتے تھے۔

میچ جیتنے کے بعد 34 سالہ جوکووچ نے کہا کہ پہلا سیٹ ہارنے کے بعد میں نے اسے بھلاتے ہوئے واپسی کی۔ میں نے دوسرے سیٹ کے آغاز ہی سے دباو بناناشروع کردیا تھا۔ میں اپنے ٹینس کو ایک مختلف سطح پر رکھا۔ یقینی طور پریہ ٹورنامنٹ میں اب تک کھیلے گئے میرے بہترین تین سیٹ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک زبردست میچ تھا۔ کورٹ اورکورٹ کے باہر بہت توانائی ہے۔ ماتیو ایک شاندار کھلاڑی ہیں اور ایک طے شدہ ٹاپ 10 کھلاڑی ہیں۔ جب بھی ہم ایک دوسرے کے سامنے ہوتے ہیں تویہ ہمیشہ ایک قریبی لڑائی ہوتی ہے۔ آج کی رات کچھ مختلف نہیں تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.