کورونا وائرس کے خطرے کے باوجود جاپان کے ٹوکیو اولمپک کو طے وقت پر منعقدہ کرانے کے دعوے کے درمیان ان کھیلوں کے لئے ہونے والا جمناسٹک ٹسٹ ایونٹ رد کردیا گیا ہے۔
جاپان جمناسٹک ایسوسی ایشن (جے جی اے) نے بدھ کے روز یہ اعلان کیا۔ جے جی اے نے کہا کہ ایف آئی جی آرٹسٹک جمناسٹک آل راؤنڈر ورلڈ کپ کا انعقاد ٹوکیو میں چار اور پانچ اپریل کو ہونا تھا
لیکن ایتھلیٹ اور ریفریوں کے حصہ لینے سے انکار کرنے کے بعد اسے رد کردیا گیا ہے۔
یہ دوسرا اولمپک ٹسٹ ایونٹ ہے جسے رد کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے 21 سے 26 اپریل تک ہونے والے ٹوکیو چیلنج کپ والی بال ٹورنامنٹ کو رد کیا گیا تھا۔
رگبی سیونس بوسیا اور کوائن بنگ کے اولمپک ٹسٹ ایونٹ اور پیرالمپک کے ٹسٹ ایونٹ کو بھی کورونا کے سبب یا تو رد کیا گیا ہے یا ملتوی کردیا گیا ہے۔