ETV Bharat / sports

Indian Super League فاروق چودھری چنئین ایف سی میں شامل - چنئیین ایف سی سے جڑے فاروق چودھری

انڈین سپر لیگ میں جمشید پور ایف سی میں پانچ سیزن گزارنے کے بعد 26 سالہ فاروق چودھری چنئیین ایف سی میں شامل ہو گئے ہیں۔ Farukh Choudhary joins Chennaiyin FC

فاروق چودھری چنئیین ایف سی میں شامل
فاروق چودھری چنئیین ایف سی میں شامل
author img

By

Published : Jul 11, 2023, 5:05 PM IST

چنئی: بھارت کے ٹاپ ڈویژن فٹ بال کلب چنئیین ایف سی نے منگل کو 2023-24 سیزن سے قبل ممبئی میں پیدا ہونے والے ونگر فاروق چودھری سے معاہدہ کرنے کا اعلان کیا۔ فاروق اس سیزن میں چنئین میں شامل ہونے والے ساتویں کھلاڑی ہیں۔ انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل) میں تین ٹیموں کے لیے کھیل چکے 26 سالہ فاروق جمشید پور ایف سی میں پانچ سیزن گزارنے کے بعد چنئیین ایف سی میں آرہے ہیں۔ فاروق 2021 میں سیف چیمپئن شپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھے، جبکہ 2018 میں انہوں نے بھارت کے ساتھ رنر اپ کا خطاب جیتا تھا۔ وہ بھارتی ٹیم کے لیے 14 بار میدان میں اتر چکے ہیں۔

نئے کلب میں شامل ہونے پر فاروق نے کہا، "میں چنئیئن ایف سی کا حصہ بن کر بہت خوش ہوں۔ میں کلب کو نئی بلندیوں تک لے جانے میں مدد کے لیے اپنا سب کچھ دینے کے لیے پرعزم ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ ہماری اجتماعی کوشش کے بہترین نتائج برآمد ہوں گے۔ ونگر فاروق نے اپنا آئی ایس ایل کیریئر 20 سال کی عمر میں 2016 میں کیرالہ بلاسٹرز ایف سی کے ساتھ شروع کیا تھا۔ وہ لیگ میں اب تک 76 میچوں میں تین گول اور چھ اسسٹ کر چکے ہیں۔ وہ 2021 میں ممبئی سٹی ایف سی کی فاتح آئی ایس ایل مہم کا بھی حصہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپئن شپ جیتنے پر ہندوستانی فٹبال ٹیم کو وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی مبارکباد

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.