میلبورن:میلبورن پارک میں اپنا پہلا ٹورنامنٹ کھیل رہیں اینڈریوا نے تین بار کی گرینڈ سلیم رنر اپ کو صرف 54 منٹ میں 6-0، 6-2 سے شکست دی۔ اینڈریوا پہلی بار آسٹریلین اوپن میں حصہ لے رہی ہیں۔ انہوں نے گزشتہ سال اپنا گرینڈ سلیم ڈیبیو کیا تھا۔ انہوں نے پہلی بار دنیا کے ٹاپ 10 میں شامل کسی کھلاڑی کو شکست دی ہے۔
اینڈریوا نے کہاکہ میچ سے پہلے میں واقعی گھبراہٹ کا شکار تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں واقعی اونس سے متاثر ہوں، جس طرح وہ کھیلتی ہیں۔ ڈبلیو ٹی اے ٹور پر کھیلنا شروع کرنے سے پہلے میں ہمیشہ ان کے میچ دیکھتی تھی اور اب مجھے ان کے خلاف کھیلنے کا موقع ملا ہے۔
اینڈریوا نے میچ جیتنے کے بعد کہا کہ میچ سے پہلے اصل میں میں گھبرائی ہوئی تھی۔‘‘انہوں نے کہا میں اصل میں اونس سے متاثر وں، جس طرح سے وہ کھیلتی ہیں۔ ڈبلیو ٹی اے ٹور پر کھیلنا شروع کرنے سے پہلے میں ہمیشہ ان کے میچ دیکھتی تھی اور اب مجھے ان کے خلاف کھیلنے کا موقع ملا۔
اینڈریوا نے میچ جیتنے کے بعد کہا کہ میچ کے بعد وہ میرے پاس آئی، انہوں نے مجھے نیک خواہشات پیش کیں۔انہوں نے کہاکہ میں صرف اتنا جانتی ہوں کہ وہ جیسی ہیں ویسی ہی ہیں اور وہ کبھی نہیں بدلتی۔ مجھے ان کے بارے میں یہی پسند ہے۔
ایک اور میچ میں یو ایس اوپن چیمپئن کوکو گوف نے ہم وطن امریکی کیرولین ڈولے ہائڈ کو 7-6، 6-2 سے شکست دے کر سیزن کے اپنے ناقابل شکست آغاز کو برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں داخلہ حاصل کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں:غزہ میں اسرائیلی حملے میں زخمی 24 سالہ کراٹے چیمپئن دم توڑ گئی
اس سے قبل امریکہ کے نوجوان اسٹار گوف نے آسٹریلین اوپن میں شاندار آغاز کیا۔ انہوں نے خواتین کے سنگلز کے پہلے راؤنڈ میں سلواکیہ کی انا کیرولینا شمیڈلووا کو 6-3، 6-0 سے شکست دی۔
یو این آئی