ڈاکٹر سنجے کپور نے شطرنج کے فروغ کے لیے کئی نئی چیزوں کی نقاب کشائی کی۔ خاص طور سے ان ریاستوں میں جہاں شطرنج مقبول کھیل نہیں ہے۔
سنجے کپور نے کہا کہ 'ہمارا مقصد اس ٹورنامنٹ کے ذریعے بہترین کھلاڑیوں کو باہر لانا ہے۔ اس کے علاوہ کانپور میں 13 سے 20 اپریل تک سینیئر نیشنل شطرنج چیمپیئن شپ بڑے پیمانے پر منعقد کئے جائیں گے۔
سنجے کپور جنہیں پنجاب اسٹیٹ شطرنج فیڈریشن (پی ایس سی اے) نے اے آئی سی ایف کا سب سے کم عمر صدر بننے پر اعزاز سے نوازا تھا، نے بتایا کہ فیڈریشن آئندہ ماہ سے ملک میں کم از کم تین اضلاع کے منتظمین کو شطرنج کے فروغ کے لیے منتخب اور تربیت دے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد جلد ہی ملک میں 1500 تربیت یافتہ منتظمین تیار کرنا ہے تاکہ ہم پورے سال بہت سارے ٹورنامنٹ منعقد کرسکیں۔