ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بھدرواہ کے ایک گیسٹ ہاؤس میں جموں کے تین نوجوان مردہ پائے گئے - BHADERWAH GUEST HOUSE DEATHS

جموں کے تین نوجوان ڈوڈہ کے بھدرواہ میں ایک گیسٹ ہاؤس میں مردہ پائے گئے ہیں۔ پولیس تحقیقات میں مصروف ہے۔

بھدرواہ کے ایک گیسٹ ہاؤس میں جموں کے تین نوجوان مردہ پائے گئے
بھدرواہ کے ایک گیسٹ ہاؤس میں جموں کے تین نوجوان مردہ پائے گئے (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 2, 2025, 10:09 AM IST

جموں (عامر کریم): ڈوڈہ ضلع کے بھدرواہ میں ایک سنسنی خیز واقعہ پیش آیا ہے۔ جہاں جموں کے تین نوجوان ایک گیسٹ ہاؤس میں مردہ پائے گئے ہیں۔

ایس ایس پی ڈوڈہ سندیپ مہتا نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایک پولیس افسر کو جموں سے فون آیا کہ اس کا بھائی اپنے دوستوں کے ساتھ نیا سال منانے کے لیے بھدرواہ میں ہے لیکن وہ کال کا جواب نہیں دے رہے ہیں۔

سندیپ مہتا نے اس ضمن میں مزید جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ، پولیس نے معلومات کی بنیاد پر تلاشی مہم شروع کر دی ہے اور ان کی گاڑی ایک گیسٹ ہاؤس رائل ان کے باہر سے ملی۔ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ وہ گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے لیکن ان کا کمرہ بند تھا۔ ہم نے دروازہ کھولنے میں کامیاب ہوئے اور انہیں بے ہوش پایا۔ جس کے بعد ڈاکٹروں کو بلایا گیا جس میں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

مہتا نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں ایسا لگتا ہے کہ دم گھٹنے کی وجہ سے ان کی موت ہوئی ہے۔ ایس ایس پی نے مزید کہا کہ، کمرے کے اندر کوئلے کا چولہا تھا۔ کمرے میں زیادہ وینٹیلیشن نہیں، جو موت کی وجہ ہو سکتی ہے۔ ایس ایس پی کے مطابق ایک شخص واش روم کے اندر پایا گیا اور دو بستر پر پڑے ہوئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی شناخت مکیش کمار، آشوتوش اور سنی چودھری کے طور پر ہوئی ہے جو جموں کے ڈومانہ اور پورکھو علاقوں کے رہنے والے ہیں۔

صورت حال کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے، ایس ایس پی ڈوڈا نے کیس کی تحقیقات اور موت کی وجہ کا پتہ لگانے کے لیے ایڈیشنل ایس پی بھدرواہ کی قیادت میں ایک خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی ہے۔ پولیس تمام زاویوں سے اس کیس کی جانچ کر رہی ہے۔

متوفی کا پوسٹ مارٹم کرانے اور موت کی وجہ معلوم کرنے میں مدد کے لیے میڈیکل بورڈ بھی تشکیل دے دیا گیا ہے۔ پولیس اسٹیشن بھدرواہ میں سیکشن 174 سی آر پی سی، ڈی ڈی نمبر 28 مورخہ 01/01/2025 کے تحت تفتیشی کارروائی شروع کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.