رامبن (نواز رونیال): جموں و کشمیر کے رامبن سے رکن اسمبلی رامبن ایڈوکیٹ ارجن سنگھ راجو نے ضلع ہسپتال کا دورہ کرکے ہسپتال میں تعنیات طبی اور نیم طبی عملہ کو نئے سال کی مبارک دی اور میٹھائی تقسم کی۔ اس موقعے پر انہوں نے ہسپتال میں نو زائیدہ بچوں اور مریضوں میں گرم کمبل اور پھل فروٹ بھی تقسیم کیا۔
انہوں نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے مناسب سمجھا کہ ہسپتال میں آنے والے دور دراز کے عوام اور غریب لوگوں سے آشیرواد لے کر نئے سال کی شروعات کی جائے۔ اسی کے ساتھ انہوں نے ہسپتال کے مسائل و ضروریات کو بھی حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں انہوں ہسپتال میں چائلڈ اسپسلیسٹ ڈاکٹر نہ ہونے پر محکمہ صحت کی سکریٹری سے فوری طور ڈاکٹر تعنیات کرنے کی گزاش کی۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں ڈاکٹرروں کی کمی بہت جلد پوری کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: نو منتخب ارکان اسمبلی کو ہاؤس کا وقار برقرار رکھنا ہوگا: ایڈوکیٹ ارجن سنگھ
انہوں نے کہا ضلع ہسپتال کی عمارت میں جگہ نہ ہونے کے سبب مشکل سے 30 بیڈ ہیں جس سے مریضوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں بتایا کہ اس کمی کو دور کرنے کے لیے ڈی پی آر چیف میڈیکل افسر رامبن کی مدد سے تیار کیا گیا ہے اور جلد ہی عمارت کی تیسری منزل تیار کی جائے جس سے اسپتال میں 100 بیڈز کی گنجائش ہوجائے گی۔