ETV Bharat / sports

ہاکی: پاکستان ٹوکیو اولمپک کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام

author img

By

Published : Oct 28, 2019, 5:53 PM IST

تین مرتبہ کی اولمپک طلائی تمغہ فاتح پاکستانی مرد ہاکی ٹیم آئندہ برس ٹوکیو میں منعقد ہونے والے اولمپک گیمز کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔

پاکستان

سنہ 1960، 1968 اور سنہ 1984 اولمپک گیمز میں طلائی تمغہ حاصل کرنے والی پاکستانی ہاکی ٹیم اس مرتبہ کھیلوں کے اس بڑے میلے میں شرکت نہیں کر سکے گی۔

پاکستانی ہاکی ٹیم کوالیفائر مقابلے میں نیدر لینڈ کے ہاتھوں شکست کھا کر مین ایونٹ کا ٹکٹ حاصل نہیں کر سکی۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

کوالیفائر کے پہلے میچ میں عالمی ہاکی درجہ بندی میں 17 ویں نمبر کی ٹیم پاکستان نے تیسرے نمبر کی ٹیم نیدر لینڈ کے ساتھ ہاکی اولمپک کوالیفائرس کے پہلے میچ میں 4-4 سے ڈرا کھیلا تھا جبکہ دوسرے میچ میں نیدر لینڈ نے جیت درج کر کے ٹوکیو اولمپک کا ٹکٹ حاصل کر لیا اور پاکستان کو مایودی کا سامنا کرنا پڑا۔

پہلا میچ ڈرا ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹس حاصل ہوا تھا اور دوسرے میچ میں نیدر لینڈ نے جیت ھاصل کر کے ہاکستان کا ٹوکیو اولمپک کا خواب توڑ دیا۔

واضح رہے کہ پاکستانی ہاکی ٹیم نے آخری مرتبہ سنہ 1992 کے بارسلونا اولمپک میں تمغہ حاصل کیا تھا جبکہ اس کے بعد سے یہ ٹیم ایک بھی ٹمغہ نہیں جیت سکی، پاکستانی ٹیم نے بارسلونا اولمپک میں کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.