اس دلچسپ خطابی مقابلے میں مقررہ وقت میں اسکور 2-2 سے برابر تھا جس کے بعد نتیجہ پنالٹی شوٹ آؤٹ کے ذریعے نکالا گیا۔
پہلے کوارٹر میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں لیکن دوسرے کوارٹر کی شروعات آسٹریلیا کے لیے بہتر رہی اور اس نے 19 ویں منٹ میں پنالٹی کارنر سے گول کرتے ہوئے میزبان نیدر لینڈ کو پہلا جھٹکا دیا، یہ گول ماریا ولیمس نے کیا۔
حالاںکہ نیدر لینڈ نے جلد ہی واپسی کی اور 24 ویں منٹ میں مارین وین کے گول کی بدولت اسکور 1-1 سے برابر کر دیا۔
تیسرا کوارٹر بھی بنا کسی گول کے ختم ہوا جبکہ چوتھے کوارٹر میں نیدر لینڈ کی کیلی یونکر نے 49 منٹ میں گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی لیکن میچ خت ہونے سے چند منٹ قبل آسٹریلیا کو پنالٹے ملا جسے کیٹلین نوبس نے گول میں تبدیل کرنے میں کوئی غلطی نہیں کی اور اسکور 2-2 سے برابر کر دیا اور مقابلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ میں چلا گیا۔
پنالٹی شوٹ آؤٹ میں میزبان نیدر لینڈ نے آسٹریلیا کو 3-4 سے شکست دے کر خطاب اپنے نام کیا۔