ETV Bharat / sports

ہاکی ٹیمیں بیلجیم - انگلینڈ دورے پر روانہ - بھارت کی مرد اور سینیئر خاتون ہاکی ٹیمیں بنگلور انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے بیلجیئم اور انگلینڈ دورے پر روانہ

بھارت کی مرد اور سینیئر خاتون ہاکی ٹیمیں بنگلور انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے بیلجیئم اور انگلینڈ دورے پر روانہ ہوگئی ہیں۔

ہاکی ٹیمیں بیلجیم - انگلینڈ دورے پر روانہ
author img

By

Published : Sep 23, 2019, 7:58 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 6:01 PM IST

مرد ہاکی ٹیم بیلجیم اور اسپین کے خلاف مجموعی طور پر پانچ میچ کھیلے گی، یہ دورہ 26 ستمبر سے 3 اکتوبر تک چلے گا جبکہ خواتین ٹیم کا دورہ 27 ستمبر سے 4 اکتوبر تک ہوگا جس میں وہ پانچ میچ برطانیہ کے خلاف کھیلے گی۔

مرد ہاکی ٹیم کے کپتان من پریت سنگھ نے کہا کہ 'یہ دورہ ہمارے کھیل کو بہتر بنانے کے لحاظ سے اہم ہے، اڑیسہ میں روس کے خلاف ہماری اولمپک کوالیفائنگ کی تیاریوں کو اس سے مضبوطی ملے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'ہماری ٹیم میں کئی تجربہ کار کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہے اور عالمی کپ و یورو چیمپیئن شپ فاتح بیلجیئم جیسی ٹیم کے خلاف ہمیں تیاریاں کو جائزہ لینے کا موقع ملے گا۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

منپریت نے کہا کہ 'ہم دنیا کی آٹھویں نمبر کی ٹیم اسپین سے بھی دو میچ کھیلیں گے، اس سے ہمیں ٹیم کے لیے بھی کامل مجموعہ تلاش کرنے میں مدد ملے گی جو تمام اہم کوالیفائنگ مقابلوں سے قبل کام آئے گا۔

واضح رہے کہ بھارتی مرد ٹیم اپنی مہم کا آغاز بیلجیم کے خلاف 26 ستمبر کو اینٹورپ کے میچ سے کرے گی، اس کے بعد دو میچ اسپین سے 28 اور 29 ستمبر کو اسی مقام پر کھیلے گی جبکہ اس کے بعد بیلجیئم سے 1 اکتوبر اور 3 اکتوبر کو اپنے بقیہ دو میچ کھیلے گی۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

خواتین ہاکی ٹیم کی کپتان رانی رامپال نے برطانیہ دورے کی بابت کہا کہ 'ہمارے پاس اچھے کھلاڑیوں کا گروپ ہے جو گزشتہ کافی عرصے سے ایک ساتھ کھیل رہا ہے اور ہم گزشتہ تین ہفتے سے بنگلور کے نیشنل کیمپ میں اپنی تیاریاں کر رہے ہیں اور آئندہ دورے کے لیے تیار ہیں۔'

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کے خلاف نومبر میں ہمارے اولمپک کوالیفائنگ میچ سے قبل یہ دورہ بہت مددگار ثابت ہو گا۔

واضح رہے کہ خواتین ٹیم برطانیہ کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز کا آغاز 27 ستمبر سے انگلینڈ کے مارلو میں کرے گی۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 1, 2019, 6:01 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

hockey india
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.