ETV Bharat / sports

چمپئن شپ مقابلے میں محمڈن اسپورٹنگ کو دھچکا، میچ 3-3 سے ڈرا

محمڈن اسپورٹنگ اور راؤنڈ گلاس پنجاب ایف سی کے درمیان آئی لیگ کے پلے آف راؤنڈ کے دلچسپ مقابلے میچ 3-3 گول سے ڈرا ہوا

West Bengal
West Bengal
author img

By

Published : Mar 10, 2021, 7:09 PM IST

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ ضلع میں واقع سالٹ لیک اسٹیڈیم میں آئی لیگ کے پلے آف راؤنڈ کے ایک اہم میچ میں میزبان ٹیم محمڈن اسپورٹنگ اور راؤنڈ گلاس پنجاب کی ٹیم آمنے سامنے ہوئیں۔ دونوں ٹیمیں جیت کے ارادے کے ساتھ سالٹ لیک اسٹیڈیم میں نبرد آزما ہوئیں۔ دونوں ٹیموں نے جارحانہ انداز میں کھیل کا آغاز کیا۔

کھیل کے 34 ویں منٹ پر چینچو گیلتشن نے گول کرکے راؤنڈ گلاس پنجاب کو ایک صفر کی سبقت دلائی۔
پہلے ہاف کے اختتام انجوری ٹائم میں چینچو گیلتشن نے ایک اور گول کرکے راؤنڈ گلاس پنجاب کو دو صفر کی سبقت دلائی ہے۔ اس میچ میں چینچو کا یہ دوسرا گول تھا۔
پہلے ہاف کے اختتام تک میزبان ٹیم محمڈن اسپورٹنگ نے میچ میں واپس آنے کی بھرپور کوشش کی لیکن پوری طرح سے ناکام رہی۔
دوسرے ہاف میں میزبان ٹیم محمڈن اسپورٹنگ نے جارحانہ انداز میں کھیل کا مظاہرے کی بدولت میچ میں واپس آنے کی بھر پور کوشش کی۔ کھیل کے 59 ویں منٹ پر فیصل علی نے گول کرکے محمڈن اسپورٹنگ کو 1-2 کی سبقت پر لا کھڑا کر دیا۔
پانچ منٹ بعد ہی کھیل کے 64 ویں منٹ پر پیڈرو مانجی گول کرکے محمڈن اسپورٹنگ کو 2-2 گول کی برابر پر لاکھڑا کر دیا۔
ایک منٹ بعد ہی کھیل کے 65 ویں منٹ پر اظہرالدین ملک نے گول کرکے محمڈن اسپورٹنگ کو 2-3 گول کی سبقت دلانے میں اہم رول ادا کیا۔
کھیل کے مقررہ وقت کے اختتام سے دو منٹ قبل 88 ویں منٹ پر اسیش جھا نے گول کرکے راؤنڈ کو تین - تین گول کی برابری پر لاکھڑا کیا۔
کھیل کے اختتام تک دونوں ٹیموں کے درمیان فیصلہ کن سبقت کے لئے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ جاری رہا لیکن کسی کو گول کرنے میں کامیابی نہیں ملی۔
میچ تین-تین کی برابری پر ختم ہونے کے بعد آئی لیگ کے پلے آف راؤنڈ کے ایک اہم میچ میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ پر اکتفا کرنا پڑا۔
اس میچ کے ڈرا ہونے کے محمڈن اسپورٹنگ 12 میچوں میں 17 پوائنٹ کے ساتھ چمپئن شپ کی دوڑ میں آخری مقام پر ہے جبکہ راؤنڈ گلاس پنجاب 19 پوائنٹ کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.