ممبئی: ڈینیئل سیمس کے آخری اوور کی مدد سے ممبئی انڈینس نے جمعہ کو آئی پی ایل کے میچ میں ٹاپ ٹیم گجرات ٹائٹنز کو پانچ رن سے شکست دے دی۔ گجرات کو آخری اوور میں جیت کے لیے نو رن کی ضرورت تھی لیکن ڈینیئل سیمس نے گجرات ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی روک دیا۔ ممبئی نے ایشان کشن (45)، کپتان روہت شرما (43) اور ٹم ڈیوڈ (ناٹ آؤٹ 44) کی مدد سے 20 اووروں میں چھ وکٹ پر 177 رن کا چیلنجنگ اسکور بنایا اور پھر گجرات کی ٹیم کو 20 اوور میں پانچ وکٹ پر 172 رن پر روک دیا۔ Mumbai Indians beat Gujarat Titans by five runs
ممبئی نے ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ایشان اور روہت نے ابتدائی شراکت میں 74 رن جوڑے۔ روہت اور ایشان نے شاندار آغاز کیا اور نصف اننگز کے اختتام پر ایسا لگ رہا تھا کہ ممبئی 200 کا اسکور عبور کر لے گا۔ تاہم، وقفے وقفے سے وکٹیں لیکر گجرات نے رن ریٹ کو روکا اور واپسی کی۔ آخری اوور میں ٹم ڈیوڈ کی آتشیں اننگز نے ممبئی کو 170 تک پہنچا دیا۔ روہت نے 28 گیندوں میں 43 رن میں پانچ چوکے اور دو چھکے لگائے۔ Mumbai Indians vs Gujarat Titans
ایشان نے 29 گیندوں پر 45 رن میں پانچ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ تلک ورما نے 16 گیندوں پر 21 رن بنائے جب کہ ڈیوڈ نے 21 گیندوں پر ناٹ آوٹ 44 رن میں دو چوکے اور چار چھکے لگائے۔ سوریا کمار یادو نے 11 گیندوں میں ایک چھکے کی مدد سے 13 رنز اور پولارڈ نے 14 گیندوں میں صرف 4 رنز بنائے۔ گجرات کے لیے راشد خان نے 24 رن دے کر دو وکٹیں لینے کے علاوہ دو کیچ بھی لیے۔ الزاری جوزف، لوکی فرگوسن اور پردیپ سنگوان نے ایک ایک وکٹ لیا۔ Rashid Khan Two Wickets against Mumbai Indians
- یہ بھی پڑھیں: IPL 2022 50th Match: دہلی نے وارنر اور پاول کی شاندار اننگز کی بدولت حیدرآباد کو شکست دی
ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے گجرات کے اوپنر ریدھیمان ساہا (55) اور شبمن گل (52) نے شاندار نصف سنچریاں بنائیں اور پہلی وکٹ کے لیے 106 رن کی شراکت داری کی۔ لیکن اس شراکت کے ٹوٹنے کے بعد ممبئی نے وقفے وقفے سے گجرات کی وکٹیں حاصل کیں۔ سائی سدرشن ہٹ وکٹ ہوئے جب کہ کپتان ہاردک پانڈیا وکٹ کیپر ایشان کشن کے ہاتھوں سیدھے تھرو پر رن آؤٹ ہوئے۔ گجرات کو آخری اوور میں نو رن کی ضرورت تھی۔ راہل تیوتیا تیسری گیند پر رن آؤٹ ہوگئے۔ ڈیوڈ ملر بھرپور کوشش کے باوجود آخری گیند پر فتح کا چھکا نہ لگا سکے۔ ملر کو آخری گیند پر چھکا مارنا تھا لیکن وہ آف اسٹمپ کے باہر فل ٹاس گیند سے چونک گئے۔ یہ 10 میچوں میں ممبئی کی دوسری جیت تھی جب کہ گجرات 11 میچوں میں تیسری شکست کے باوجود ٹاپ پر ہے۔ ٹِم ڈیوڈ کو پلیئر دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
یو این آئی