ETV Bharat / sports

آئی سی سی ٹیسٹ درجہ بندی میں کین ولیمسن ٹاپ پوزیشن پر قابض - WTC

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن ٹیم کو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ خطاب جتوانے کے بعد آئی سی سی کی تازی ترین ٹیسٹ رینکنگ میں پھر سے نمبر ایک مقام پر پہنچ گئے ہیں۔

Kane Williamson
Kane Williamson
author img

By

Published : Jun 30, 2021, 10:39 PM IST

کین ولیمسن بھارت کے خلاف ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل میں پہلی اننگ میں 49 رزن اور 52 رنز کی اننگ کی بدولت 13 ریٹنگ پوائنٹس کے فائدے کے ساتھ اوور آل 901 پوائنٹس کے ساتھ نمبر ایک پر پہنچ گئے ہیں۔

ولیمسن نے آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کو پچھاڑ کر پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ اسمتھ 891 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پر اب دوسرے مقام پر کھسک گئے ہیں۔ ولیمسن نے اس سے پہلے نومبر 2015 میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے دوران نمبر ایک مقام حاصل کیا تھا۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

کیوی کپتان ولیمسن کے علاوہ نیوزی لینڈ کے کئی کھلاڑیوں کو درجہ بندی میں فائدہ ہوا ہے جس میں تجربہ کار بلے باز راس ٹیلر، ٹرینٹ بولٹ، ڈیوون کانوے اور کائل جیمیسن شامل ہیں۔

ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل کی دوسری اننگ میں ناٹ آؤٹ 47 رن بنانے اور ولیمسن کے ساتھ 96 رنز کی فاتحانہ پارٹنر شپ کی بدولت ٹیلر کو تین مقام کا فائدہ ہوا اور وہ 14 ویں مقام پر آ گئے ہیں جبکہ پہلی اننگ میں نصف سنچری بنانے والے ڈیوون کانوے 18 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 42 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

اس کے علاوہ گیند بازوں کی درجہ بندی میں تیز گیند باز کائل جیمیسن اور ٹرینٹ بولٹ کو فائدہ ہوا ہے۔ ڈبلیو ٹی سی فائنل میں 7 وکٹ لینے والے جیمیسن اپنے کریئر کے بہترین 13 ویں جبکہ بولٹ دو مقام کی چھلانگ کے ساتھ 11 ویں مقام پر آ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے تبدیل کئے ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے رولز

دوسری جانب بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان اجنکیا رہانے بلے بازوں کی درجہ بندی میں تین مقام کے فائدے کے ساتھ 13 ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ وہیں رویندر جڈیجہ آل راؤنڈرز کی فہرست میں پہلے مقام سے کھسک کر دوسرے پر چلے گئے۔

ٹی 20 رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کے سلامی بلے باز ایوین لوئس کو تین مقام کا فائدہ ہوا ہے اور وہ 13 ویں سے 10 ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں جبکہ لیفٹ آرم اسپنر فیبین ایلین 23 مقام کی چھلانگ کے ساتھ گیند بازی کی رینکنگ میں 20 ویں مقام پر آ گئے ہیں۔

جنوبی افریقہ کے کونٹن ڈی کاک بلے بازوں کی رینکنگ میں 22 ویں، ریزا ہینڈرکس 24 ویں اور کپتان ٹیمبا باؤما 24 مقامات کی چھلانگ کے ساتھ 64 نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کھیل رتن ایوارڈ کے لیے متالی اور اشون کے نام کی سفارش

انگلینڈ کی سری لنکا پر تین میچوں کی ٹی 20 سیریز میں 3-0 سے جیت کی بدولت انلگینڈ کے کئی کھلاڑی رینکنگ میں اوپر کی جانب بڑھے ہیں۔

گیند بازوں کی رینکنگ میں کرس جارڈن پانچ مقامات کے فائدے کے ساتھ 11 ویں، مارک وُوڈ 11 مقام کے فائدے کے ساتھ 14 ویں، سَیم کرین 62 مقامات کے فائدے کے ساتھ 39 ویں اور ڈیوڈ وِلی 23 مقامات کی چھلانگ کے ساتھ 51 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

اس درمیان سری لنکا کے وانندو ہسارنگا پانچ مقام کی چھلانگ کے ساتھ پانچویں اور دُشمنتا چمیرا 41 مقام اوپر بڑھ کر 43 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں.

  • بلے بازوں کی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ
کین ولیمسن نیوزی لینڈ 901
اسٹیو اسمتھ آسٹریلیا 891
مرنس لابیوشین آسٹریلیا 878
وراٹ کوہلی بھارت 812
جو روٹ انگلینڈ 797
روہت شرما بھارت 759
رشبھ پنت بھارت 752
ڈیوڈ وارنر آسٹریلیا 724
کوئنٹن ڈی کاک جنوبی افریقہ 717
ہینری نکولس نیوزی لینڈ 714

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.