جے پور: لکھنؤ سپر جائنٹس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے اور راجستھان رائلز کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف دے۔ آئی پی ایل 2023 کے 26ویں میچ میں راجستھان رائلز لکھنؤ سپر جائنٹس کے ساتھ مقابلہ ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ جے پور کے سوائی مان سنگھ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ راجستھان کے کپتان سنجو سیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سیزن میں راجستھان کی کارکردگی اب تک غیر معمولی رہی ہے۔ ٹیم انڈین پریمیئر لیگ کے 16ویں سیزن میں کھیلے گئے پانچ میں سے چار میچوں میں فتح جیت درج کرچکی ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر سنجو سیمسن کی ٹیم سرفہرست ہے۔
بلے بازی میں راجستھان کے جوس بٹلر اور یاشاسوی جیسوال بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شمرون ہیٹمائر فنشر کے طور پر ٹیم کے لیے کافی کارگر ثابت ہوئے ہیں۔ دوسری جانب لکھنؤ سپر جائنٹس کو اپنے آخری میچ میں پنجاب کنگز کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ کے ایل راہل کی قیادت میں لکھنؤ نے اس سیزن میں اب تک پانچ میچ کھیلے ہیں، جن میں سے ٹیم نے تین جیتے ہیں اور دو میں شکست کھائی ہے۔ لکھنؤ کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ کپتان کے ایل راہل فارم میں واپس آگئے ہیں اور ان کے بلے نے گزشتہ میچ میں کافی رنز بنائے تھے۔
انڈین پریمیئر لیگ کے اس سیزن میں گزشتہ سیزن کی رنر اپ رہنے والی ٹیم نے اپنے نام کے مطابق کارکردگی دکھائی ہے۔ 5 میچ کھیلنے کے بعد راجستھان کی ٹیم نے کل 4 میچ جیتے ہیں۔ دوسری طرف لکھنؤ کی ٹیم نے 5 میچ کھیلنے کے بعد تین میچ میں جیت درج کی ہے۔ گزشتہ تین میچوں میں راجستھان کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی ہے۔ لکھنؤ کو گزشتہ میچ میں پنجاب کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
مزید پڑھیں: