نئی دہلی: آئی پی ایل کا پہلا ہاف ختم ہو چکا ہے، لیگ کے 70 میں سے 35 میچز کھیلے جا چکے ہیں۔ آئی پی ایل کے 35ویں میچ میں ممبئی انڈینز اور گجرات جائنٹس کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں۔ نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں گجرات نے تیز رفتار بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 207 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بناپائی اور اسے 58 رنز سے شکست ہوئی۔ سات میچوں میں ممبئی کی یہ چوتھی شکست ہے، جب کہ یہ گجرات کی پانچویں جیت ہے اور گجرات نے اب 10 پوائنٹس کے ساتھ CSK کی برابری کر لی ہے۔ ممبئی اب بھی 6 پوائنٹس پر ہے۔ گجرات کی اس جیت کے ساتھ ہی پوائنٹس ٹیبل میں بڑی تبدیلی آئی ہے۔ اورنج کیپ اور پرپل کیپ میں بھی تبدیلیاں ہوئیں ہیں ہیں۔
ہاردک پانڈیا کی کپتانی میں گجرات ٹائٹنز نے گزشتہ سیزن میں ٹائٹل جیتا تھا اور رواں برس بھی اسی فارم کو جاری رکھتے ہوئے پہلے سات میں سے پانچ میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر 10 پوائنٹس حاصل کیے اور CSK کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ CSK کے بھی 10 پوائنٹس ہیں، لیکن وہ رن ریٹ میں گجرات سے آگے ہے۔ اور اس کے بعد چار ٹیموں کے 8-8 پوائنٹس ہیں۔ راجستھان رائلز تیسرے نمبر پر ہے، اس کے بعد لکھنؤ، آر سی بی اور پنجاب کنگز ہیں۔ جب کہ ممبئی انڈینز واحد ٹیم ہے جس کے 6 پوائنٹس ہیں اور وہ ساتویں نمبر پر ہے۔ جب کہ KKR، SRH اور DC کے پاس 4 پوائنٹس ہیں۔
اگر ہم اورنج کیپ کی بات کریں تو آر سی بی کے فاف ڈو پلیسس اب بھی 405 رنز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔ دوسرے نمبر پر CSK کے ڈیون کونوے کے 314 رنز ہیں۔ تیسرے نمبر پر دہلی کے ڈیوڈ وارنر کے 309 رنز ہیں۔ جب کہ گزشتہ روز ممبئی انڈینز کے خلاف نصف سنچری بنانے والے شبمن گل ٹاپ فائیو میں داخل ہو گئے ہیں۔ گیل اب وراٹ کوہلی سے آگے نکل گئے ہیں اور ان کے نام 284 ہیں۔ جب کہ پانچویں نمبر پر وراٹ 279 رنز کے ساتھ ہیں۔ یہ تمام کھلاڑی 7-7 میچ کھیل چکے ہیں۔ اگر پرپل کیپ کی بات کریں تو ممبئی کے خلاف دو وکٹیں لینے والے راشد خان اب سب سے زیادہ 14 وکٹوں کے ساتھ فی الحال سرفہرست ہیں۔ اور اس کے بعد محمد سراج اور ارشدیپ سنگھ 13-13 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ راجستھان کے یوزویندر چہل اور سی ایس کے کے تشار دیشپانڈے 12-12 وکٹوں کے ساتھ چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔
مزید پڑھیں: