ETV Bharat / sports

'اس شکست سے سبق لے کر واپسی کریں گے'

سن رائزرس حیدرآباد کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف پہلے میچ میں شکست سے ان کی ٹیم سبق حاصل کرے گی اور اگلے میچ میں واپسی کرے گی'۔

author img

By

Published : Sep 22, 2020, 10:42 PM IST

Updated : Sep 25, 2020, 6:00 PM IST

warner: We will come back with a lesson from this defeat
'اس شکست سے سبق لے کر واپسی کریں گے'

بنگلور کے خلاف حیدرآباد آئی پی ایل کے 13 ویں سیزن کا پہلا میچ 10 رنز سے ہار گیا۔ وارنر نے کہا کہ مجھے یاد نہیں کب میں آخری بار بہت اداس ہوا تھا۔ اس میچ میں چار چیزیں ہوئیں جو میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھی تھیں۔

مچل مارش نے کوشش کی لیکن وہ اپنے پیر پر زیادہ وزن ڈالنے سے قاصر تھے۔ مجھے امید ہے کہ یہ اتنا تکلیف دہ نہیں ہوگا لیکن ان کے لئے یہ بہت تکلیف دہ تھا۔ ہم ہدف کا تعاقب کرنے میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے تھے اور ہم جانتے تھے کہ آخر میں ہمیں بنگلور کے بولنگ اٹیک کا سامنا کرنا پڑے گا۔ یجویندر چہل کا آخری اوور اہم موڑ ثابت ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس شکست سے سبق حاصل کرنا ہوگا۔ ظاہر ہے کہ جو کچھ ہوا ہم اسے مٹا نہیں سکتے لیکن ہم اگلے میچ سے پہلے سخت محنت کریں گے اور واپسی کریں گے۔

مزید پڑھیں:

آئی پی ایل: چنئی سُپر کنگز کو 217 رنز کا ہدف

انہوں نےکہاکہ' میں جانتا ہوں کہ ٹیم کے کھلاڑی بہتر ہیں۔ یہ بھارتی کرکٹ کے لئے بہت اچھا وقت ہے اور میں یہ دیکھنے کے لئے انتظار نہیں کر رہا ہوں کہ نوجوان کھلاڑی اپنا کھیل کس طرح انجام دیں گے۔

Last Updated : Sep 25, 2020, 6:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.