ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے اتری ممبئی انڈینز کی شروعات اچھی نہیں رہی اور کپتان روہت شرما پہلے ہی اوور میں پویلین لوٹ گئے، انہیں سندیپ شرما نے وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔
اس کے بعد کوئنٹن ڈی کاک اور سوریہ کمار یادو نے دوسرے وکٹ کے لیے 42 رنز ک پارٹنرشپ کی لیکن تیزی سے رن بنانے کے چکر میں سوریہ کمار یادو سدھارتھ کول کا شکار بنے، انہوں نے 18 گیندوں میں 27 رنز بنائے۔
سوریہ کمار یادو کے آؤٹ ہونے کے بعد ایشان کشن کریز پر آئے اور تابڑ توڑ حملے شروع کئے لیکن یہ بھی جارحانہ انداز میں کھیلنے کے چکر میں پویلین لوٹ گئے، ایشان کشن نے 23 گیندوں میں 31 رنز بنائے۔
دوسرئ جانب سے کوئنٹن ڈی کاک نے محاذ سنبھالے رکھا اور اپنی نصف سنچری مکمل کی، ڈی کاک 39 گیندوں میں 4 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 67 رنز بنائے۔
اس دوران ہاردک پانڈیام کیرون پولارڈ اور کرونال پانڈیا نے بھی جارحانہ انداز میں بلے بازی کی اور ٹیم کا اسکور 200 کے پار پہنچایا۔
ہاردک پانڈیا نے 19 گیندوں میں 2 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 28 رنز اور پولارڈ نے 13 گیندوں میں 3 چھکوں کی مدد سے 25 رنز بنائے جبکہ کرونا پانڈیا نے محض 4 گیندوں میں 2 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 20 رنز بنائے۔
سن رائیزرس کی جانب سے سندیپ شرما اور سدھارتھ کول نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ راش خان نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔