رائل چیلینجرز بنگلور نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔
ممبئی انڈینز نے ٹاس جیت کر بنگلور کو بلے بازی کی دعوت دی تھی جس کے بعد رائل چیلینجرز نے آرون فنچ، اے بی ڈی ویلیئرز اور دیودوت پیڈیکل کی نصف سنچریوں کی مدد سے 20 اوورز میں 201 رنز بنائے۔
بنگلور کی شروعات کافی بہتر رہی اور پہلے وکٹ کے لیے آرون فنچ اور پڈیکل نے 9 اوورز میں 81 رنز کی پارٹنرشپ کی۔
آرون فنچ نے 40 گیندوں میں 54 رنز بنائے جبکہ پیڈیکل نے 35 گیندوں میں 52 اور اے بی ڈی ویلیئرز نے 24 گیندوں میں 4 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 55 رنز کی طوفانی اننگ کھیلی۔
آخری اوورز میں شیوم دوبے نے جارحانہ انداز میں بلے بازی کی اور 10 گیندوں میں ایک چوکا اور 3 چھکوں کی مدد سے 27 رنز بنائے۔
ممبئی کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ راہل چہر نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔