ETV Bharat / sports

میکسویل کا آسٹریلیائی کرکٹروں کو آئی پی ایل کھیلنے کا مشورہ

آسٹریلیا کے آل راؤنڈر گلین میکسویل نے کہا ہے کہ زیادہ سے زیادہ آسٹریلوی کھلاڑیوں کو اگلے سال ہونے والی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں حصہ لینا چاہیے تاکہ وہ ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاری کر سکیں۔Glen Maxwell

میکسویل کا آسٹریلیائی کرکٹروں کو آئی پی ایل کھیلنے کا مشورہ
میکسویل کا آسٹریلیائی کرکٹروں کو آئی پی ایل کھیلنے کا مشورہ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 6, 2023, 7:35 PM IST

سڈنی:گلین میکسویل نے کہا کہ ون ڈے ورلڈ کپ جیتنے کے بعد اب آسٹریلیا کی نظریں اگلے سال جون میں ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ان کی ٹانگیں فعال رہیں گی وہ آئی پی ایل کھیلتے رہیں گے۔

ہندوستان سے واپسی اور ایک ہفتہ آرام کرنے کے بعد میکسویل اب بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں میلبورن اسٹارز کے کپتان کے طور پر کھیلیں گے۔ وہ آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور ٹیم کا حصہ ہیں۔

انہوں نے کہاکہ میں اپنے کیریئر کے اختتام تک آئی پی ایل میں کھیلتا رہوں گا۔ غالباً یہ میرے کیریئر کا آخری ٹورنامنٹ ہوگا۔ جب تک میں چل سکتا ہوں، میں آئی پی ایل کھیلتا رہوں گا۔ آئی پی ایل نے میرے کیریئر میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں معیاری کھلاڑی اور کوچز حصہ لیتے ہیں، جن سے آپ کو بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ آپ اس ٹورنامنٹ میں دو ماہ تک اے بی ڈی ویلیئرز اور وراٹ کوہلی جیسے کھلاڑیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھیلیں گے، جو کسی کی زندگی کا سب سے بڑا تجربہ ہوگا۔ مجھے امید ہے کہ اس آئی پی ایل میں زیادہ سے زیادہ آسٹریلوی کھلاڑی شرکت کریں تاکہ یہ ان کی ٹی۔ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مدد کر سکے۔ اب ویسٹ انڈیز میں حالات تقریباً وہی ہیں جیسے ہندوستان میں - خشک، سست پچیں اور اسپنرز کو زیادہ مدد۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی میں بھارت اور جنوبی افریقہ میں سے کون سی ٹیم بہتر

انہوں نے کہا کہ ون ڈے ورلڈ کپ جیتنے کے بعد آسٹریلیا کی محدود اوورز کی ٹیم اب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت کر 'ڈبل' کرنے کی کوشش کرے گی۔ میکسویل نے کہا کہ پوری ٹیم کی نظریں اب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پر ہیں۔
یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.