جونی بیرسٹو (160) اور جیمی اوورٹن (97) نے 241 رن کی شراکت داری کرکے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ہفتہ کو 360 رن بناکر 31 رن کی برتری حاصل کی۔ بیرسٹو-اوورٹن کی جوڑی نے تیسرے دن انگلینڈ کی اننگز کو 264/6 سے آگے لے جانے کے لیے 32 رنوں کا اضافہ کیا، لیکن ٹرینٹ بولٹ نے ان کی شراکت توڑ دی اور اوورٹن کو 97 رن پر آؤٹ کر دیا۔England vs New Zealand
اپنے پہلے میچ میں سنچری سے محروم اوورٹن نے 136 گیندوں کی اننگز میں 13 چوکے اور دو چھکے لگائے۔ اوورٹن کے بعد آنے والے اسٹورٹ براڈ نے بھی آؤٹ ہونے سے قبل 36 گیندوں میں 42 رن جوڑے۔ براڈ نے اپنی تیز رفتار اننگز میں چھ چوکے اور دو چھکے لگائے۔
اس کے علاوہ انگلینڈ کی اننگز کے ہیرو بیرسٹو نے 160 رن بنانے کے لیے محض 157 گیندیں کھیلیں اور اس دوران انہوں نے 24 چوکے لگائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے بولٹ نے چار، ٹم ساؤتھی نے تین، نیل ویگنر نے دو اور مائیکل بریسویل نے ایک وکٹ لے کر انگلینڈ کو 360 رن پر آل آؤٹ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ENG vs NZ 2nd Test: بیرسٹو کی طوفانی سنچری، انگلینڈ نے دوسرا ٹیسٹ جیت لیا
یو این آئی