ETV Bharat / sports

جنوبی افریقہ اور بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی ون ڈے سیریز کا آغاز کل

کورونا انفیکشن کے سبب گزشتہ ایک سال سے کرکٹ میدان سے دور ہندستانی خواتین ٹیم کی تجربہ کار کپتان میتالی راج کی قیادت میں اتوار کو جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کا آغاز جیت کے ساتھ کرنے کے ارادے سے اترے گی۔

Mitali Raj
ہندستانی خواتین ٹیم کی تجربہ کار کپتان میتالی راج
author img

By

Published : Mar 6, 2021, 10:12 PM IST

بھارت رتن اٹل بہاری واجپئی اکانہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پانچ یک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ صبح 9 بجے شروع ہوگا۔

ہندوستانی ٹیم اس سے پہلے آخری بار آٹھ مارچ 2020 کو میلبورن کے میدان میں آسٹریلیا کے خلاف ٹی-20 ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنے کے لiے اتری تھی، ایک سال کے طویل وقفے کے بعد میدان پر اترنے والی بھارتی ٹیم کے لیے گھریلو سیریز یک روزہ عالمی کپ کی تیاریوں کا بھی بہترین موقع ہوگا۔

ٹیم کی کپتان میتالی راج نے میچ کے موقع پر ایک ورچوئل پریس کانفرنس میں مانا کہ موجودہ سیریز ورلڈ کپ کی تیاریوں کو مزید تقویت بخشے گی، جہاں تجربے اور حوصلے کا سخت امتحان ہوگا۔

گزشتہ مہینے یک روزہ گھریلو سیریز میں پاکستان کو 3-0 سے شکست دینے والی جنوبی افریقہ کے خلاف ہندوستانی ٹیم کے لیے جیت ایک ٹانک کی طرح ہوگی جس کا فائدہ ورلڈ کپ سے پہلے نفسیاتی برتری دلانے جیسی ہوگی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.