ETV Bharat / sports

ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو چار وکٹ سے شکست دی - جیت کے لئے درکار 200رنز

ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو چار وکٹ سے شکست دے دی ہے۔

ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو چار وکٹ سے شکست دی

author img

By

Published : Jul 13, 2020, 7:01 AM IST

جرمین بلیک ووڈ (95) کی ذمہ دارانہ بلے بازی اور روسٹن چیس (37) کے ساتھ چوتھی وکٹ کی رفاقت میں 73رنز اور شین ڈاؤرچ (20) کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے 68 رنز کی بدولت مہمان ٹیم ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو پہلے ٹیسٹ کے آخری دن چار وکٹ سے شکست دے کر تین میچوں کی سریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیت کے لئے درکار 200رنز کے ہدف کے تعاقب میں جرمین بلیک ووڈ نے سب سے زیادہ 95 رنز بنائے۔ انہوں نے 159گیندوں کا سامنا کیا 12چوکے لگائے جبکہ روسٹن چیس نے 88گیندوں میں ایک چوکے کی مدد سے 37 اور شین ڈاؤرچ نے 37گیندوں میں 20رنز بنائے ۔کپتان جیسن ہولڈر 36گیندوں میں ایک چوکے کی مدد سے 14رنز بنزکر ناٹ آؤٹ رہے۔انگلینڈ کی جانب سے جو فرا آرچر سب سے کامیاب گیند باز رہے جنہوں نے 45رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹکیا جبکہ بین اسٹوکس کو 39 رنز پر دو اور مارک ووڈ کو 36رنز پر ایک وکٹ ملا۔

انگلینڈ کی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے جانے والے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری دن اتوار کے روز دوسری اننگز میں آٹھ وکٹ پر 284 رنزسے آگے کھیلتے ہوئے 313رنز پر سمٹ گئی تھی جس سے ونڈیز کو میچ جیتنے کے لئے 200 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن مہمان ٹیم اس ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے لڑکھڑاگئی اور اس نے لنچ تک اپنے تین وکٹ محض 35رنز پر گنوادئے تھے۔

فاسٹ بولر جوفرا آرچر نے دو اور مارک ووڈ نے ایک وکٹ حاصل کرکے ونڈیز کوجھنجھوڑ دیا ۔ونڈیز کو اس وقت 165 رنز کی ضرورت تھی جبکہ اس کے سات وکٹ باقی تھے ۔ جان کیمبل ایک رن بناکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے ۔ کریگ بریتھویٹ چار ، شائی ہوپ نو اور شمرہ بروکس بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ لنچ کے وقت روسٹن چیس 12 اور جرمین بلیک ووڈ ایک رن کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 204 رنز بنائے اور ونڈیز نے 318 رنز بنائے تھے۔

ونڈیز کو پہلی اننگز میں 114 رن کی نمایاں برتری حاصل ہوئی تھی۔صبح جوفرا آرچر نے پانچ رنز اور مارک ووڈ نے ایک رنز سے اپنی اننگز کی شروعات کی تھی۔ انگلینڈ کی نویں وکٹ 303 کے اسکور پر مارک ووڈ کے طور پر گری۔ شینن گیبریل نے وکٹ کیپر شین ڈیوریچ کے ہاتھوں ووڈ کو کیچ کرایا۔ ووڈ دو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ گیبریل نے ڈاورچ کے ہاتھوں کیچ کرا کر انگلینڈ کی اننگز 313 رنز پرسمیٹ دی ۔ آرچر نے 35 گیندوں پر 23 رنز میں چار چوکے لگائے۔

جیمز اینڈرسن چار رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ انگلینڈ نے آج 29رنز کا اضافہ کرکے باقی دو وکٹیں گنوا دیں۔ویسٹ انڈیز کے لئے شینن گیبریل نے 75 رن پر پانچ وکٹیں حاصل کیں اور میچ میں نو وکٹیں مکمل کیں۔ انہوں نے پہلی اننگز میں چار وکٹیں حاصل کیں۔ روسٹن چیس نے 71 رن پر دو ، الزاری جوزف نے 45 رن پر دو اور کپتان جیسن ہولڈر نے 49 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل انگلینڈ نے کورونا وائرس کے باعث کئی ماہ بعد شروع ہونے والی پہلی کرکٹ سیریز میں ویسٹ انڈیز کے خلاف چوتھے روز دوسری اننگز میں 8 وکٹوں پر 284 رنز بنا کر 170 رنز کی برتری حاصل کرلی تھی۔ساؤتھمپٹن میں جاری سیریز کے پہلے میچ کے چوتھے روز جب کھیل کا آغاز ہوا تو انگلینڈ نے بغیر کسی نقصان کے 15 رنز بنا رکھے تھے۔انگلینڈ کی جانب سے روری برنس اور ڈوم سیبلے نے پہلی وکٹ میں 72 رنز کا بہترین آغاز فراہم کیا اور دوسری وکٹ میں 113 تک سیبلے نے جو ڈینلی کا ساتھ دیا۔

برنس اور سیبلی بالترتیب 42 اور 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد ڈینلی کی انفرادی اننگز 29 رنز تک محدود رہی تاہم کراؤلی نے 76 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر ویسٹ انڈیز کی برتری ختم کی۔قائم مقام کپتان بین اسٹوکس نے ٹیم کو بڑے اسکور کی جانب لے جانے کی کوشش کی لیکن ان کی ہمت 46 رنز بنا کر جیسن ہولڈر کی گیند پر جواب دے گئی۔کراؤلی 76 رنز بنا کر 253 پر آؤٹ ہوئے تو انگلینڈ کی 5 وکٹیں گری تھیں لیکن گیبرئیل نے ایک مرتبہ پھر انگلینڈ کو مشکلات سے دوچار کیا اور یکے بعد دیگرے وکٹیں حاصل کرکے میزبان ٹیم کی پوزیشن کمزور کردی۔

جوز بٹلر9، ڈوم بیس 3 اور اولی پوپ 12 رنز بنا کر پویلین سدھار گئے۔انگلینڈ نے چوتھے روز کا اختتام ہوا تو 8 وکٹوں پر 284 رنز بنائے تھے اور انہیں 170 رنز کی برتری حاصل تھی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے گیبرئیل نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں، روسٹن چیز اور جوزف نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.