ETV Bharat / sports

وراٹ نے دھونی کا ریکارڈ توڑا - وراٹ نے دھونی کا ریکارڈ توڑا

کامیابی کے رتھ پر سواربھارتی کپتان وراٹ کوہلی نے اننگز کے فرق سے سب سے زیادہ میچ جیتنے کا مہندر سنگھ دھوني کا بھارتی ریکارڈ توڑ دیا اور ساتھ ہی انہوں نے آسٹریلیا کے ایلن بارڈر کے ریکارڈ کی برابری بھی کر لی۔

وراٹ نے دھونی کا ریکارڈ توڑا
author img

By

Published : Nov 16, 2019, 7:51 PM IST

وراٹ کی قیادت میں دنیا کی نمبر ایک ٹیم بھارت نے یہاں ہفتہ کے روز پہلے کرکٹ ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کو تیسرے ہی دن اننگز اور 130 رن کے بڑے فرق سے شکست دے دی۔

وراٹ کی اپنی کپتانی میں 52 میچوں میں یہ 32 ویں فتح ہے۔ وراٹ کی کپتانی میں بھارت نے 10 ویں بار اننگز سے کامیابی حاصل کی اور اس جیت کے ساتھ ہی وہ مہندر سنگھ دھونی سے آگے نکل گئے ہیں جنہوں نے اپنی کپتانی میں نو ٹیسٹ، اننگز کے فرق سے جیتے تھے۔

محمد اظہرالدین نے آٹھ ٹیسٹ اور سورو گنگولی نے سات ٹیسٹ اننگز کے فرق سے جیتے تھے۔ وراٹ نے اس کے ساتھ ہی مسلسل تین ٹیسٹ اننگز کے فرق سے جیتنے کے اظہرالدین کے ریکارڈ کی بھی برابری کر لی۔ اظہر کی کپتانی میں ہندوستان نے 93۔1992 اور 94۔1993 میں مسلسل تین ٹیسٹ، اننگز کے فرق سے جیتے تھے۔

وراٹ کی کپتانی میں بھارت کی یہ مسلسل چھٹی کامیابی ہے اور انہوں نے مسلسل چھ ٹیسٹ جیتنے کے دھونی کے ریکارڈ کی برابری بھی کرلی ہے۔ وراٹ نے ویسٹ انڈیز سےدو ، جنوبی افریقہ سے تین گھریلو ٹیسٹ اور بنگلہ دیش سے ایک ٹیسٹ جیتاہے۔ دھونی نے 2013 میں آسٹریلیا کے خلاف چار ٹیسٹ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ جیتے تھے۔

بھارت نے مسلسل تین ٹیسٹ، اننگز اور 100 سے زائد رنوں کے فرق سے جیتنے کے آسٹریلیا اور پاکستان کے ریکارڈ کی بھی برابری کر لی ہے۔ آسٹریلیا نے 31۔1930میں ونڈیز کے خلاف اور پاکستان نے02۔2001 میں بنگلہ دیش کے خلاف مسلسل تین ٹیسٹ، اننگز اور 100 سے زائد رنوں کے فرق سے جیتے تھے۔

اپنی کپتانی میں 32 ویں جیت سے وراٹ نے آسٹریلیا کے تجربہ کار کپتان ایلن بارڈر کی برابری بھی کر لی ہے۔ بارڈر نے 94۔1984کے درمیان 93 ٹسٹ میچوں میں آسٹریلیا کی کپتانی کی تھی اور 32 ٹیسٹ جیتے تھے۔ کپتانی میں سب سے زیادہ ٹیسٹ جیتنے کے معاملے میں وراٹ سے آگے ویسٹ انڈیز کے کلائیو لائڈ (36 ٹیسٹ)، اسٹیو وا (41)، رکی پونٹنگ (48) اور گریم اسمتھ (53) ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.