ETV Bharat / sports

وجے شنکر عالمی کپ سے باہر

عالمی کپ اسکواڈ میں شامل وجے شنکر انگوٹھے میں چوٹ کی وجہ سے بقیہ میچوں کے لیے ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں جس کے بعد مینک اگروال کو موقع دیا گیا ہے۔

author img

By

Published : Jul 1, 2019, 4:51 PM IST

وجے شنکر عالمی کپ سے باہر

مینک اگروال نے آسٹریلیا کے دورے پر اپنے ٹیسٹ کریئر کا آغاز کیا تھا اور اب عالمی کپ میں اپنے یک روزہ کریئر کی شروعات کریں گے۔

اس سے قبل مینک اگروال کو آسٹریلیا کے دورے پر ایک ٹیسٹ میچ میں موقع ملا تھا جس میں انہوں نے پہلی اننگ میں 76 رنز اور دوسری اننگ میں 42 رنز بنائے تھے۔

عالمی کپ 2019 میں وجے شنکر نے تین اننگز میں 29 کو اوسط سے 58 رنز بنائےہیں اور 2 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

وجے شنکر عالمی کپ سے باہر
وجے شنکر عالمی کپ سے باہر

شنکر کے لیے یہ عالمی کپ اس لیے بھی یادگار ہوگا کہ انہوں نے اپنے پہلے عالمی کپ کے پہلے میچ کی پہلی ہی گیند پر وکٹ حاصل کیا تھا اور ایسا کرنے والے پہلے بھارتی کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

دوسری جانب مینک اگروال نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں گزشتہ دو برسوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور 31 اننگز میں 58.23 کے اوسط سے 1747 رنز بنائے ہیں، اس دوران انہوں نے 7 سنچری اور 6 نصف سنچری بنائی ہے۔

جبکہ انگلینڈ کی سرزمین پر بھی اگروال کی کارکردگی بہترین رہی ہے، انہوں نے 6 اننگز میں تین سنچریوں کی بدولت 88.40 کے اوسط سے 442 رنز بنائے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.