ETV Bharat / sports

سورو گانگولی مزید ایک دن اسپتال میں رہنا چاہتے ہیں

author img

By

Published : Jan 6, 2021, 2:17 PM IST

کولکاتا کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج سورو گانگولی نے گھر جانے سے انکار کیا ہے اور وہ ایک دن مزید اسپتال میں رہنا چاہتے ہیں۔

سورو گانگولی مزید ایک دن اسپتال میں رہنا چاہتے ہیں
سورو گانگولی مزید ایک دن اسپتال میں رہنا چاہتے ہیں

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج بی سی سی آئی کے صدر سورو گانگولی نے ڈسچارج ہونے سے انکار کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آج دن میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گانگولی کو اسپتال سے ڈسچارج کیا جانا تھا لیکن انہوں نے (سورو گانگولی ) نے خود ہی مزید ایک دن اور اسپتال میں رہنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ نجی اسپتال کی سی ای او روپالی باسو نے کہا کہ دادا ایک دن اور اسپتال میں رہیں گے۔ دادا نے خود ہی ڈسچارج ہونے سے انکار کر دیا ہے۔

ہارٹ اسپشلسٹ ڈاکٹر دیب سیٹھی کے بشمول ڈاکٹرس کی ٹیم اور سورو گانگولی کے درمیان مشاورت کے بعد کیا گیا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ سورو گانگولی کو اسپتال سے ڈسچارج کرنے کی تمام کارروائی مکمل کر لی گئی تھی تاہم بعد ازاں انہوں نے خود ہی انکار کردیا۔ بی سی سی آئی کے صدر سورو گانگولی مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔ انہیں کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی صحتیابی کے مدنظر ہی انہیں ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ میڈیکل بورڈ نے بھی اس کی منظوری دے دی تھی۔ اور ہارٹ اسپشلسٹ ڈاکٹر دیب سیٹھی کے بشمول ڈاکٹرس کی ٹیم اور سورو گانگولی کے درمیان مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا تھا۔

غور طلب ہے کہ آج صبح میڈیکل بولیٹن جاری کرنے کے بعد ہی ہارٹ اسپشلسٹ ڈاکٹر دیب سیٹھی نے آج ہی سورو گانگولی کو ڈسچارج کرنے کی بات کہی تھی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سنیچر کو سینے میں درد کی شکایت کے بعد سورو گانگولی کو دارالحکومت کولکاتا کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.