ETV Bharat / sports

وشاکھا پٹنم: پہلے ٹیسٹ کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان - indian skipper virat kohli

بھارت اور جنوبی افریقہ کے خلاف دو اکتوبر سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کے حتمی 11 کھلاڑیوں کا اعلان کیا گیا جس میں تجربہ کار گیند باز روی چندرن اشون اور وکٹ کیپر بلے باز ردھیمان ساہا کی واپسی ہوئی ہے۔

پہلے ٹیسٹ کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان
author img

By

Published : Oct 1, 2019, 5:27 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 6:45 PM IST

بھارت اور جنوبی افریقہ کے مابین ہونے والی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل بھارت کے کپتان وراٹ کوہلی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ٹیم میں وکٹ کیپر کے طور پر رشبھ پنت کی جگہ تجربہ کار وکٹ کیپر ردھیمان ساہا کو شامل کیا گیا ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

وراٹ کوہلی نے کہا کہ ساہا پوری طرح سے فٹ ہیں اور وہ سیریز ہمارے ساتھ شروعات کرنے جا رہے ہیں۔

کوہلی نے مزید کہا کہ ساہا کو جب بھی موقع ملا ہے انہوں نے اپنی بہترین صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے، یہ بدقسمتی تھی کہ ساہا زخمی ہونے کی وجہ سے ٹیم سے باہر تھے لیکن اب وہ پوری طرح سے ٹھیک ہو گئے ہیں اور جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیم کی نمائندگی کے لیے تیار ہیں۔

وشاکھا پٹنم میچ سے قبل پریس کانفرنس میں کوہلی نے کہا کہ روہت شرما سے متعلق کئے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ روہت شرما کو بھی برابر کا موقع دیا جائے گا۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

انہوں نے کہا کہ روہت شرما سے ٹیسٹ میچوں میں اننگ کی شروعات کے لیے ہم جلد بازی نہیں کر سکتے انہیں ٹیسٹ میں اپنا فارم حاصل کرنے کا بھی موقع دیا جائے گا۔

اس کے علاوہ کوہلی نے تجربہ کار آف اسپنر روی چندرن اشون کے بارے میں واضح کیا کہ وہ بھی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کریں گے۔

پہلے ٹیسٹ کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان
پہلے ٹیسٹ کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان

واضح رہے کہ بھارت اور جنوبی افریقہ کے مابین پہلا ٹیسٹ وشاکھا پٹنم میں دو اکتوبر سے کھیلا جائے گا۔

  • ٹیم اس طرح ہے:

وراٹ کوہلی(کپتان)، اجنکیا رہانے(نائب کپتان)، ردھیمان ساہا(وکٹ کیپر)، چیتشور پجارا، روہت شرما، مینک اگروال، ہنوما وہاری، رویندر جڈیجہ، روی چندرن اشون، ایشانت شرما، محمد سمیع

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 2, 2019, 6:45 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.