ETV Bharat / sports

سچن کی لاک ڈاؤن پر عمل کرنے کی اپیل

سابق کرکٹر سچن تندولکر نے لوگوں سے لاک ڈاؤن پر عمل کرنے اور گھر میں رہنے کی بدھ کو اپیل کی۔

سچن کی لاک ڈاؤن پر عمل کرنے کی اپیل
سچن کی لاک ڈاؤن پر عمل کرنے کی اپیل
author img

By

Published : Mar 25, 2020, 11:14 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو کورونا وائرس کے خطرے کو دیکھتے ہوئے ملک بھر میں 21 دنوں کے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔

سچن کی لاک ڈاؤن پر عمل کرنے کی اپیل
سچن کی لاک ڈاؤن پر عمل کرنے کی اپیل

اس کے باوجود بہت سے لوگوں کو گھروں سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا گیا۔ سچن تندولکر نے ٹوئٹر پر ویڈیو پوسٹ کرکے کہاکہ ہماری حکومت نے ہم سب سےدرخواست کی ہے کہ اگلے 21 دنوں تک ہم سب اپنے گھروں سے نہ نکلیں۔

پھر بھی بہت سے لوگ اس ہدایت پر عمل نہیں کر رہے ہیں۔ اس مشکل وقت میں ہم سب کا یہ فرض ہے کہ ہم گھروں میں رہیں۔ یہ وقت اپنے خاندان کے ساتھ بتائیں اور کورونا وائرس کا خاتمہ کریں۔

بھارت رتن سچن نے کہاکہ دنیا بھر کے ماہرین نے لوگوں کو اپنے گھروں میں رہنے کی صلاح دی ہے۔ لیکن کچھ لوگ اپنے گھروں سے نکل رہے ہیں اور کچھ سڑک پر کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

میری ان سے درخواست ہے کہ وہ ایسا نہ کریں۔ مجھے پتہ ہے کہ آپ تمام لوگ کھلے میں چلنا چاہتے ہیں لیکن یہ صحیح وقت نہیں ہے۔ کورونا اگر آگ ہے، تو آپ باہر نکل کر اس پھیلانے کا کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر، نرس اور طبی اسٹاف ہمارے لئے اتنا کچھ کر رہے ہیں تو ہمیں بھی ان کے لئے گھر میں رہنا چاہئے۔ ہمیں ان کی بتائی باتیں ماننی چاہئیں۔ میں اور میرا خاندان گزشتہ 10 دنوں سے اپنے دوستوں سے نہیں مل سکا ہے اور اگلے 21 دن بھی ہم کسی سے نہیں ملیں گے۔ آپ لوگ اسے اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزارنے کا ایک موقع سمجھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.