ETV Bharat / sports

پرتھوی شا کی بلے بازی میں سہواگ کی جھلک: جعفر

ہندوستان کے سابق سلامی بلے باز وسیم جعفر نے ہندستانی کرکٹ ٹیم کے نوجوان بلے بازپرتھوی شا کی تعریف کرتے ہئے کہا ہے کہ پرتھوی شا کی بلے بازی میں وریندر سہواگ کی بہت زیادہ جھلک نظر آتی ہے لیکن اس کے باوجود اس نوجوان بلے باز کو کچھ پہلوؤں پر اصلاحی کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

پرتھوی شا کی بلے بازی میں سہواگ کی جھلک
پرتھوی شا کی بلے بازی میں سہواگ کی جھلک
author img

By

Published : Jul 9, 2020, 8:41 PM IST

وسیم جعفر نے آکاش چوپڑا کے ساتھ یوٹیوب چینل پر ایک پروگرام میں کہا کہ بلا شبہ شا ایک خاص کھلاڑی ہیں۔ جس طرح سے وہ اسٹروک کھیلتے ہیں اور اگر ان کا بیٹ چل جاتا ہے تو ان کی بلے بازی میں وریندر سہواگ کی جھلک دکھائی دیتی ہے ۔ شا کسی بھی بالنگ اٹیک کو مکمل طور پر منہدم کرسکتا ہے لیکن انہیں اپنے کھیل کو بہتر طور پر سمجھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دورہ نیوزی لینڈ میں پرتھوی شا شش و پنج میں پھنسے ہوئے نظر آئے۔ وہ دو بار شارٹ پیچ پر آؤٹ ہوئے اور کیویز کے جال میں پھنس گئے تھے۔

واضح رہے ہندوستان کے سابق اوپنر وسیم جعفر کھیل کو سمجھنے کے معاملے میں ایک چمپئن کھلاڑی ہیں۔ وہ کم بولتے ہیں لیکن جب وہ بولتے ہیں تو پتہ کی بات کرتے ہیں۔ جعفر نے نوجوان پرتھوی شا کے بارے میں اپنے خیالات دیئے ہیں۔ جعفر نے شا کو ایک عظیم کرکٹر قرار دیتے ہوئے کہا کہ پرتھوی کی صلاحیت کے بارے میں کوئی شک نہیں ہے اور وہ ایک فطری کھلاڑی ہے۔ آنے والے برسوں میں ان کے لئے ہندوستان کے سب سے بڑے کھلاڑی بننے کی صلاحیت ہے لیکن اس کے باوجود اس نوجوان بلے باز کو کچھ پہلوؤں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

وسیم جعفر نے مزید کہا کہ ایک بڑا کھلاڑی اور ہندوستان کے لئے ایک کامیاب کھلاڑی بننے کے لئے پرتھوی کو اپنے آپ پر کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے۔ سابق اوپنر نے کہا کہ میں یہ بھی محسوس کرتا ہوں کہ پرتھوی کو میدان سے باہر زندگی کے بارے میں زیادہ نظم و ضبط کی ضرورت ہے۔ پرتھوی بین الاقوامی سطح پر کامیابی کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن انہیں میدان سے باہر زیادہ نظم و ضبط کی ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.