ETV Bharat / sports

عالمی کپ: پاکستان کو پہلی جیت کی تلاش

دنیا کی نمبر ایک ٹیم اور عالمی کپ خطاب کی مضبوط دعویدار میزبان انگلینڈ اور پاکستان کے مابین آج ناٹنگھم کے ٹرینٹ برج اسٹیڈیم میں عالمی کپ 2019 کا چھٹا میچ کھیلا جائے گا۔

author img

By

Published : Jun 3, 2019, 7:53 AM IST

پاکستان کو پہلی جیت کی تلاش

آج کے میچ میں انگلینڈ کی نگاہ دوسری فتح پر ہوگی جبکہ پاکستان کو پہلی جیت کی تلاش ہے۔

واضح رہے کہ آج کا مقابلہ ناٹنگھم کی اس پچ پر کھیلا جائے گا جو عالمی ریکارڈ اسکور کے لیے جانی جاتی ہیں۔

انگلینڈ اور پاکستان کے گیند بازوں کو اس پچ پر کافی احتیاط برتنا ہوگا کیوں کہ اس میدان پر انگلینڈ نے گزشتہ برس آسٹریلیا کے خلاف 6 وکٹ پر 481 رنز بنا کر یک روزہ کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنایا تھا، جبکہ اس سے قبل سنہ 2016 میں پاکستان کے خلاف 3 وکٹ پر 444 رنز اسی میدان پر بنائے تھے۔

پاکستانی ٹیم اپنے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 105 رنوں پر سمٹ گئی تھی لیکن آج اس کا مقصد جیت کی پٹری پر لوٹنا ہوگا۔

پاکستانی بلے بازوں کو ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں شارٹ پچ گیندوں گیندوں سے پریشان ہونا پڑا تھا اور اب انگلینڈ کے خلاف میچ میں اس کے سامنے جوفرا آرچر نامی چیلینج ہوگا جنہوں نے اپنی رفتار اور اچھال سے جنوبی افریقہ کے بلے بازوں کو پریشان کیا تھا۔

پاکستانی بلے بازوں نے تو پچھلے میچ میں مایوس کیا تھا لیکن اس کے گیند باز وہاب ریاض اور محمد عامر نے متاثر کن رفتار سے گیند بازی کی تھی۔

دوسری جانب میزبان انگلینڈ بلے بازی، گیند بازی اور فیلڈنگ تمام شعبوں میں بہتر ہے۔

پچھلے میچ میں انگلینڈ کے 4 بلے بازوں نے نصف سنچری بنائی تھی جس میں بین اسٹوکس نے سب سے زیادہ89 رنز بنائے تھے اور گیند بازی کرتے ہوئے 2 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی ایسے میں پاکستان کو بین اسٹوکس سے محتاط رہنا ہوگا۔

انگلینڈ نے عالمی کپ سے قبل یک روزہ سیریز میں پاکستان کو چار صفر شکست دی تھی جبکہ پاکستان مسلسل 11 میچ ہار چکی ہے اور وہ اپنے اس ریکارڈ کو مزید شرمناک ہونے سے بچانے کی کوشش کرے گی۔

Intro:Body:

aftab

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.